اسلامی_طرزِ_تربیت 230
کسی نے خوب ہی فرمایا
ما رأيتُ رجلََا يستَلذُّ بإهانَة نسَاء بيتهِ إلَّا وَجدتَهُ مهَانََا بينَ أوَاسط الرِّجال
میں نے کوئی آدمی نہیں دیکھا جو اپنے گھر میں عورتوں کی تذلیل سے لذت اٹھائے مگر وہ مَردوں کی محفل میں ذلیل نہ ہو
یعنی ہر وہ مرد جو عورت کو ذلیل سمجھتا ہے جب مَردوں کے بیچ جاتا ہے تو مرد اسے ذلیل سمجھتے ہیں
آپ دیکھ لیں غور کر لیں مشاہدہ و تجربہ کر لیں کہ جو مرد محفل میں اپنی بیوی کی ذلت بیان کرتا ہے مرد اسے گھٹیا شمار کرتے ہیں
روایت میں ہے
ما أكرمَ النِّساءَ إلَّا كريمٌ ولا أهانَهنَّ إلا لئيمٌ
عورتوں کی عزت وہی کرتا ہے جو عزت دار ہو اور ان کی اھانت وہی کرتا ہے جو خود ذلیل ہو
{ ابن عساکر }
عورتوں کو ذلیل کرنے میں چند چیزیں شامل ہیں
- ان کا کھانا پینا پورا نہ کیا جائے
- ان کے محرم رشتہ داروں سے نہ ملنے دیا جائے
- اپنے ماں باپ بہن بھائیوں کی بے جا حمایت کی جائے اور ہمیشہ بیوی کو قصوروار ٹھہرایا جائے
- بیوی کے لیئے ردی و گھٹیا الفاظ بولے جائیں
- بیوی کو بچے پیدا کرنے کی مشین اور کام کاج کرنے کے لیئے خادمہ سمجھا جائے
- بیوی کے دل کا لحاظ نہ کیا جائے اور اس کی ہر خواہش کو رد کر دیا جائے
عموماً مرد حضرات اپنی والدہ اور بہنوں کے خلاف کچھ سننا پسند نہیں کرتے
جب بھی گھریلو مسئلہ ہو تو بیوی کو ہی رگید دیتے ہیں بیوی کو ہی قصوروار کہتے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جو نہ بیوی کو کچھ کہتے ہیں نہ ماں بہنوں کو کہتے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جو ماں بہنوں کو کچھ نہیں کہتے ہیں بیوی کو صبر کی تلقین کرتے ہیں
یہ سراسر ظلم و زیادتی ہے
حدیثِ مبارکہ میں ہے
کلُّكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رَعِيَّتِهِ فَالأَمِيرُ الَّذِي عَلَى النَّاسِ رَاعٍ عَلَيْهِمْ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْهُمْ وَالرَّجُلُ رَاعٍ عَلَى أَهْلِ بَيْتِهِ وَهُوَ مَسْئُولٌ عَنْهُمْ
تم میں سے ہر ایک نگران ہے اور تم میں سے ہر ایک سے اس کی رعایا کے متعلق سوال ہوگا
امیر سے اس کی رعایا کے متعلق سوال ہوگا اور آدمی سے اس کے گھر والوں کے متعلق سوال ہوا
❗ ابو داؤد شریف ❗
سب رشتوں کے درمیان توازن رکھنا مردانگی ہے
صرف پیسہ ہو اور شادی کر لی جائے حماقت و جہالت ہے مالی وسعت کے ساتھ حق کو حق کہنے کی جراءت ہونا ضروری ہے
ماں باپ و دیگر ذی رحم رشتوں کے حقوق کے ساتھ بیوی کے حقوق نہ صرف یاد رکھنا بلکہ ان پر عمل کرنا مردانگی ہے اور جب تک یہ مردانگی موجود نہ ہو کسی مومن کو شادی کرنا جائز نہیں ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
