حکمة العرب 31

مَنْ غَضِبَ مِنْکَ وَلَمْ یَفْعَلْ فِیْکَ شَرّاً اِخْتَرَہُ صَاحِبًا لَّکَ
جسے آپ پر غصہ ہو پھر بھی وہ آپ کو نقصان نہ پہنچائے اسے دوست بنا لیں
یعنی غصے کے باوجود آپ سے سخت کلامی تو کرے مگر جانی و مالی نقصان نہ کرے نہ کرنے کا سوچتا ہو تو اسے دوست بنا لیں وہ مخلص انسان ہے کیونکہ غصہ آنا فطری ہے مگر اس کا ردِ عمل نقصان کی صورت میں کرنا غیر فطری ہے
جو غصے میں آپ کا لحاظ کرے وہ آپ سے مخلص ہے اسے ضائع نہ کریں
سید مہتاب عالم
