عورت کی قوت

کامیاب_خواتین 37

إنَّ الإيمانَ إذا نزلَ بقلبِ امرأةٍ جعَلَ منها بطلًا لا يُغلَب

جب ایمان کسی عورت کے دل کے اندر تک اتر جاتا ہے تو اس سے ایسا بہادر پیدا کرتا ہے جو کبھی مغلوب نہیں ہوتا

آپ بہادروں عالموں کی تاریخ پڑھیں اکثر ایسے ملیں گے جن کی پرورش ماؤں نے کی ہے
اور ایسی تربیت کی کہ صدیوں بعد تک ان افراد کا اثر محسوس ہوتا ہے

ماں ہی بہادر بناتی ہے
ماں ہی بذدل بناتی ہے
ماں ایسی کمزور ہستی ہوتی ہے جو پہاڑ کا سینہ چیر دینے والا بہادر پیدا کرتی ہے
بچے کی زندگی کے پہلے دس سال ماں کے اثر کے ہوتے ہیں اسی دور سے بچہ ہمیشہ رہنے والی عادات سیکھتا ہے
اسی دور سے ہمت و حیاء , عفت وسخاء , شجاعت و وفاء سیکھتا ہے
مرد کو مرد بنانے والی عورت ہوتی ہے

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top