کامیاب_خواتین 36
°°° مومنہ عورت کے لیئے زمین و پانی کیا ہے °°°
اھلِ عرب نے دنیا بھر کی تمام خوبیوں کے لیئے ایک لفظ وضع کیا وہ لفظ المُرُوَّۃ ہے
یہ بہت وسیع المعانی لفظ ہے
اگر آپ کسی شخص کی صرف ایک لفظ میں ایسی تعریف کرنا چاہیں جو تمام خوبیوں پر مشتمل ہو تو وہ لفظ المُرُوَّۃ ہے
مروۃ میں عدل و حکمت و شجاعت و عزت و رحمت و عفت و حیاء و سخاء شامل ہیں
پھر اس لفظ سے المَرأۃ نکالا یعنی عورت وجہ اس کی یہ ہے کہ عورت اگر صحیح معنوں میں عورت ہو تو تمام خوبیوں کی جامع ہوتی ہے
اگر عورت عورت والا پردہ اتار دے تو پھر اس پر ایک لفظ صادق آتا ہے جو تمام خامیوں خرابیوں کا مجموعہ ہے اور وہ شیطانیت ہے
مروت ہر برے کام سے روکتی ہے
اور شیطانیت ہر برے کام پر ابھارتی ہے
عورت الاُم ہے یعنی ماں اُم جڑ کو کہتے ہیں ہے اگر عورت حقیقی عورت ہو جو المُرُوَّۃ سے نکلی ہے تو خیر کی جڑ ہے اس جڑ سے پھلنے پھولنے والا درخت خیر ہی خیر لائے گا
اور عورت اگر حقیقی عورت نہ ہو تو بھی اُم یعنی جڑ ہے مگر شیطانیت کی جڑ ہے
اس جڑ سے نکلنے والا درخت شجرِ خبیث ہوگا جو شر ہی شر پھیلائے گا
كَشَجَرَةٍ خَبِیْثَةِ ﹰ اجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْاَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ
ناپاک درخت کی طرح جسے زمین کے اوپر سے کاٹ دیا جائے اسے پھر قرار نہیں ملتا
یاد رکھیں جڑ کا زمین سے اہم ترین تعلق ہوتا ہے
عورت جڑ ہے اس کی زمین دین ہے تو دین سے جتنا گہرا مضبوط تعلق ہوگا جڑ اتنی تازہ ہوگی اور اس کا درخت اُتنا ہرا بھرا ہوگا
دوسری اہم شے جڑ کے لیئے پانی ہے تو عورت کے لیئے پانی روحانیت ہے کیونکہ پانی ہر شے کی روح ہے
کائنات میں اجسام کی بقاء پانی سے ہے
قرآن کریم میں الله رب العالمین کا فرمان ہے
وَ جَعَلْنَا مِنَ الْمَآءِ كُلَّ شَیْءٍ حَیٍّؕ
اور ہم نے ہر جاندار شے پانی سے بنائی ہے
تو جڑ یعنی عورت کے لیئے روحانیت تصوف یعنی باطنی علوم پانی کی طرح ہیں
اگر جڑ کو پانی نہ دیا جائے تو وہ سوکھ جاتی ہے
لہذا آج کی مومنہ خاتون کو زمین و پانی سے لمحہ بھر کے لیئے غفلت نہیں برتنی چاہئے
آپ معاشرے کو خوشبودار میٹھا چھاؤں والا درخت دیں گی یا بدبودار خاردار جھاڑی دیں گی
زمین اور پانی سے آپ کا تعلق سب واضح کر دے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
