عجائباتِ_عالم 11
نامبیا میں سمندر و صحراء ملتے ہوئے
دو متضاد اشیاء کے ملنے کا منظر اللہ وحدہ لاشریک کی قدرت کاملہ کا حسین منظر ہے
صحراء جذب کرتا جبکہ سمندر سیراب کرتا ہے
انسان کی طبیعت صحراء کی طرح ہونی چاہیے کہ اپنے پیاروں کے دکھ درد پی جائے
اور سمندر بھی ہو کہ پیاروں کو خوشیوں سے سیراب کرے
اگر آپ کی طبیعت میں محض خشکی ہے تو سمندر کو قبول کریں
اگر صرف سمندر ہیں تو جذب کرنا بھی سیکھیں
عقل والوں کے لیئے کائنات میں نشانیاں ہیں , اشارے ہیں , ہدایتیں ہیں
روئے زمین پر حضرتِ انسان کی عمر تقریباً چھ ہزار ہے اور مزید ایک ہزار سال کا امکان ہے
لیکن انسانوں سے پہلے یہاں پر ایک سو بیس سے زائد مخلوقات آباد رہی ہیں
لاکھوں سال سے زمین کسی نہ کسی مخلوق کے استعمال میں رہی ہے اور اب اس زمین کا آخری مہمان بھی رخصت ہونے کو ہے
جو آج صحراء ہے کل سمندر رہا ہوگا اور جو سمندر ہے کل صحراء رہا ہوگا
حدیثِ مبارکہ میں ہے
لا تقومُ السَّاعةُ حتَّى يكثُرَ الهَرجُ وحتَّى تعودَ أرضُ العرَبِ مُروجًا وأنهارًا
قیامت اس وقت تک نہیں آئے گی جب تک فتنے زیادہ نہ ہو جائیں اور جب تک عرب کی زمین دوبارہ ہری بھری اور نہروں والی نہ ہو جائے
{صحیح ابن حبان}
یہاں نبوی اشارہ ہے کہ دوبار عرب کی زمین ہری بھری اور نہروں والی نہ ہو جائے
معلوم ہوا پہلے عرب کی زمین سرسبز اور نہروں والی تھی
یہ کب تھی؟
تاریخ دان چپ ہیں , سائنسدان خاموش ہیں مگر ہمارا ایمان ہے کہ ایسا تھا
زمیں میں لاکھوں سالوں سے تغیر و تبدل ہوتا آرہا ہے
اور اس تغیر و تبدل کے بارے حق و سچ بتانے والے ہمارے کریم آقا صلی اللہ علیہ وسلم ہیں
کیونکہ
ہم سائنسدان نہیں مسلمان ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

