عجائباتِ_عالم 8
میکروپینا شیشے کے سر والی مچھلی (میکروپینا)
یہ عجیب مچھلی سمندروں میں انتہائی گہرائیوں میں رہتی ہے جہاں روشنی نہیں ہوتی اور دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے
شفاف سر کی شکل میں اس مچھلی کے بارے میں عجیب بات ہے
سر میں حواس کی جگہوں پر دو گیندیں سب سے عجیب چیز ہیں
غور سے دیکھیں
مچھلی کے شفاف سر کے اندر دو سبز گیندیں ہیں آنکھیں
جہاں تک اس کے سر پر دو سیاہ کھوکھلیوں کا تعلق ہے
جنہیں آپ آنکھیں سمجھتے ہیں تو یہ انہیں سونگھنے کے لیئے استعمال کرتی ہے
سبحان اللہ العظیم و بحمدہ
اسی طرح Glass Frog ایک مینڈک ہے
جس کے جسم کی چمڑی نہایت شفاف ہے کہ اندر سے دل , آنتیں سورت جگر باہر سے نظر آتا ہے
اتنی شفاف جلد کہ باہر سے اندر کا منظر نظر آئے بندہ بلا اختیار اپنے رب کی پاکی بیان کرنا شروع کر دے
حدیثِ مبارکہ میں حورِ عین کے حسن و جمال کا بیان یوں ہوا
يُرَى مُخُّ سُوقِهِنَّ مِنْ وَرَاءِ الْعَظْمِ وَاللَّحْمِ
ان کی پنڈلیوں کا گودہ ہڈی اور گوشت سے پرے نظر آئے گا
{بخاری شریف}
یعنی جنتی حور اتنی صاف و شفاف ہوگی کہ گوشت پھر ہڈی کے پار اس کا گودہ صاف نظر آئے گا
دوسری حدیث شریف میں ہے
فَيَنْظُرُ وَجْهَهُ فِي خَدِّهَا أَصْفَى مِنَ الْمِرْآةِ
آدمی حور کے گال میں اپنا چہرہ شیشے سے زیادہ واضح دیکھے گا
{ابو داؤد شریف}
یہ بطور مبالغہ یا کنایہ نہیں بلکہ حقیقت میں ان کی شفافیت اتنی ہوگی کہ ہڈیوں کے پار گودہ اور کہیں اپنا چہرہ واضح نظر آئے گا
الله وحده لا شريك نے دنیا میں چند چیزیں دکھائی ہیں تاکہ مریض و منافق دل کچھ تسلی پائیں
جبکہ ہم ایمان والے تو ایمان بالغیب پر ثابت قدم ہیں
جو ہمارے رب کا فرمان ہے وہ سائنسی توجیہ کا ذرہ بھی محتاج نہیں ہے
لہذا اپنے رب کی جنت اور اس جنت میں تیار کردہ غیر معقول نعمتوں کے حصول کی کوششیں کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
