عجائباتِ_عالم 9
••• انسان میں موجود مقناطیسی قوت •••
نفسیات میں سب سے اہم اور خطرناک ترین اشیاء میں سے ایک یہ ہے کہ آپ جس چیز کے بارے میں سوچیں گے وہ آپ کی طرف متوجہ ہو گی
اس صورت میں دماغ ایک مقناطیس کی طرح کام کرتا ہے
آپ کو فاصلوں کا پتہ نہیں ہے نہ اوقات اور مقامات کا پتہ چلتا ہے
بلکہ آپ جسے سوچیں وہ آپ کو سوچنے لگتا ہے
کچھ نہ کچھ اثر ضرور پڑتا ہے
اس کو قدیم و جدید سائنس ہپناٹزم, ٹیلی پیتھی سب تسلیم کرتے ہیں
(1) مثال کے طور پر اگر آپ کسی شخص کے بارے میں سوچتے ہیں اور وہ آپ سے ہزاروں میل دور ہو تب بھی آپ کی مقناطیسی قوت اس تک پہنچ کر آپ کی طرف لوٹ جائے گی اور اس کو آپ کی طرف متوجہ ضرور کرے گی
یہی وجہ تو ہے کہ بارہا ایسا ہوتا ھے آپ کسی شخص کو یاد کر رہے ہوں
اچانک وہ اپکے سامنے آ جاتاہے ہے
اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کے یاد کرنے نے اسے دور سے نذدیک حاضر کر دیا بلکہ ہوتا یوں ہے جب کوئی بندہ آپ کے قریب پہنچتا ہے تو آپ کے دل و دماغ میں اس کی یاد , اس کی باتیں آنے لگتی ہیں اور وہ اچانک سے سامنے آ جاتا ہے
یا آپ کسی کو سوچتے ہیں تو اس کی کال یا میسج آ جاتا ھے
یا آپ کوئی بات سوچ رہے ہوتے ہیں تو سامنے والا وہی بات کر دیتا ہے اور آپ کہتے ہیں ابھی میں بھی یہی کہنے والا تھا
یہ اکثر ہوتا ہے
اس کی وجہ ذہن شعاؤں کی صورت خیالات منتقل کرتے ہیں
انسانی ذہن ایک مقناطیس کی طرح ہے
یہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے اور بعض اوقات ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جو اس کے سوچنے کے انداز کے مطابق ہوتے ہیں یعنی جیسا سوچا ویسا ہو جاتا ھے
انسانوں میں مقناطیسی قوت کم زیادہ ہوتی ہے
اس کا مطلب ہے کہ انسان اپنے لاشعوری دماغ میں موجود غیر مرئی برقی مقناطیسی لہروں کے ذریعے اپنے اردگرد کے واقعات , لوگوں اور حالات کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے
اور جو انسان مقناطیسی قوت زیادہ رکھتا ھے اس کے ارد گرد لوگوں کا رش زیادہ ہوتا ھے
اور اس سے محبت کرنے والے کثیر ہوتے ہیں
اور یہ بھی یاد رکھیں کہ تمام منفی واقعات و مسائل یا مثبت واقعات آپ کے گرد منڈلا رہے ہیں
کیونکہ آپ خود انہیں اپنی سوچ کے ذریعے اپنی طرف متوجہ کرنے کا سبب ہیں
اپنے آپ کو ایک مثبت انسان بنائیں تاکہ آپ کے ارد گرد مثبت ماحول پیدا ہو اور اچھا معاشرہ تشکیل پائے
اس کا کچھ تعلق روحانیات سے بھی
کچھ کو مقناطیسی قوت پیدائشی ملتی ہے
وہ فطرتی پر کشش ہوتے ہیں
کچھ لوگ ریاضت کر کے خود میں مقناطیسی قوت پیدا کرتے ہیں
یعنی اوراد و وظائف سے پیدا کرتے ہیں
اسے تسخیرِ قلب کہتے ہیں کہ ان کے دل میں ایسی کشش پیدا ہو جاتی ہے کہ لوگوں کے دل ان کی طرف مائل ہونا شروع ہو جاتے ہیں
ایمان والوں کے لیئے کعبہ میں کشش ہے تبھی تو پروانہ وار دوڑے جاتے ہیں
اور گنبد خضراء میں زیادہ کشش ہے تبھی تو کروروں کا دل اسی نام سے دھڑکتا ھے
فرائض واجبات ادا کریں, کثرت سے ذکرِ الٰہی کریں , لوگوں کے حقوق ادا کریں , سخاوت سے کام لیں , غصہ نہ کریں , عفو و درگزر سے کام لیں
یہ چند طریقے ہیں جن سے لوگ آپ سے محبت کریں گے
عملیات کر کے تسخیرِ قلب کرنے سے بہتر ہے نیک اعمال کریں الله وحده لا شريك آپ کی محبت لوگوں کے دِلوں میں ڈال دے گا
بے عمل لوگ مجھ سے ہوتے ہیں لوگ جن سے دور و نفور رہتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
