وہ علم جس کا موضوع رسول پاک کی ذات ہے

علومِ_حدیثِ_نبوی 3

اعلم ان علم الحدیث موضوعہ ذات رسول اللہ من حیث انہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
جان لو کہ علمِ حدیث کا موضوع رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات ہے اس حیثیت سے کہ وہ اللہ کے رسول ہیں
(تدریب الراوی صفحہ 33)

کتنے ہی خوش نصیب ہیں وہ لوگ جو علمِ حدیث پر کام کرتے ہیں علم حدیث سیکھتے سکھاتے ہیں
محدثین پر حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی کرم نوازیاں بہت زیادہ ہوتی ہیں
کیونکہ یہ حضرات حضور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کو موضوع بناتے ہیں
اور اس پاک ذات کا دفاع کرتے ہیں اسی وجہ محدثین کے چہرے تازہ دل پرسکون عقل مضبوط اور زندگی راحت بھری ہوتی ہے
حدیث مبارکہ میں ہے
نضر الله امرأ سمع منا حديثا فحفظه حتى يبلغه
اللہ رب العزت اس بندے کو تازہ رکھے جس نے ہم سے حدیث سنی پھر اسے یاد کیا حتی کہ آگے پہنچایا
{ابو داؤد شریف}
علماء کرام نے اس حدیث پاک کے تحت فرمایا
اس حدیث کی برکت سے محدثین کے چہرے تازہ و نکھرے ہوئے ہوتے ہیں
یاد رکھیں چہرے پر تازگی تبھی آتی ہے جب دل میں راحت و سکون ہو
مگر نیت دفاعِ رسول ہو
مگر تعجب ہے آج کل تو اس عظیم الشان فن میں بھی ہر قدم مناظرانہ ہو گیا ہے جس سے تعصب و تنگ نظری کی فضاء قائم ہوگئی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top