پانچ لاکھ میں سے چار احادیث کا انتخاب

علومِ_حدیثِ_نبوی 2

ابن رجب حنبلی نے جامع العلوم و الحکم میں امام احمد کا فرمان نقل کیا

أصول الإسلام على ثلاثة أحاديث
اسلام کے اصول تین احادیث پر قائم ہیں
اول
انما الاعمال بالنیات
اعمال کی بنیاد نیتوں پر ہوتی ہے

دوم
من احدث فی امرنا ھذا لیس منہ فھو رد
جو ہمارے دین میں نئی بات ایجاد کرے جو دین کا حصہ نہ ہو وہ مردود ہے

سوم
الحلال بین والحرام بین
حلال بھی واضح ہے اور حرام بھی واضح ہے

امام حاکم نے مزید نقل کیا کہ
ہر مصنف کو کتاب کی ابتداء ان احادیث سے کرنی چاہیئے

امام ابو داؤد کہتے ہیں میں نے پانچ لاکھ احادیث یاد کیں پھر ان میں سے چار ہزار کو منتخب کیا اور پھر ان چار ہزار میں سے چار احادیث کو چنا انسان کے دین کے لیئے یہ چار احادیث کافی ہیں

اول

انما الاعمال بالنیات

دوم
من حسن اسلام المرء ترکہ مالا یعنیہ
آدمی کے اسلام کا حسن یہ ہے کہ وہ اس چیز کو ترک کر دے جو اس کے کام کی نہیں

سوم
لا یکون المومن حتی لا یرضی لاخیہ الاما یرضی لنفسہ
بندہ اس وقت تک مومن نہیں ہوتا جب تک اپنے بھائی کے لیئے وہ پسند نہ کرے جو اپنے لیئے پسند کرتا ہے

چہارم
الحلال بین و الحرام بین

یہ چار احادیث ہمارے ائمہ کی پاک و صاف ستھری و نکھری زندگی کا نچوڑ ہیں
ان پر عمل کرنے والا یقینا کامل مومن بن جاتا ہے
اللہ ربّ العزت ہمیں اسلاف کے نقوش قدم پر چلنے کی توفیق دے
حدیث مبارکہ کی خدمت کرنے والا بڑا پر سکون ہوتا ہے
خدمتِ علومِ حدیث کریں تازگی ملتی ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top