المزاح_و_الظرافت 40
ایک اعرابی سے سوال ہوا کہ اھلِ عرب نے سب سے زیادہ لطیف غزلیہ شعر کونسا کہا ہے
کہنے لگا
يا ليتني كنتُ يا حسناءُ ذا حَوَلٍ
حتَّىٰ أرىٰ حسنَكِ الفتَّانَ أضعافًا
اے کاش اے حسینہ میں بھینگا ہوتا
تاکہ تیرے فتنہ انگیز حسن کو دوگنا دیکھتا
کیونکہ کہا جاتا ہے کہ بھینگے کو ایک شے دو نظر آتی ہے
تو وہ بھی حسن کو دوگنا دیکھنا چاہتا تھا
اس نظریہ کے تحت آپ بھینگے ہو کر ایک روٹی کو دو بنا کر کھا سکتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
