کسی کی عمر کیسے معلوم کریں

المزاح_و_الظرافت 30

ھشام بن عمر نے ایک دیہاتی جوان سے اس کی عُمَر پوچھنا چاہی تو کہا
كَم تَعد يا فتى
تم کتنے شمار کرتے ہو یعنی عمر کے کتنے سال گنتے ہو؟
نوجوان
میں ایک سے ہزار بلکہ اس سے بھی آگے شمار کر سکتا ہوں
ہشام
میری مراد یہ نہیں تھی بلکہ میری مراد تھی کہ تمہارے سالوں میں سے کتنے گزرے ہیں؟
نوجوان
سال سب الله رب العزت کے ہیں میں کسی سال کا مالک نہیں ہوں
ہشام
میری مراد تمہاری سن کتنی ہیں
{اب سن عربی میں سال کو بھی کہتے ہیں اور دانت کو بھی
نوجوان}
میرے دانت ہڈی کے ہیں
ہشام
ابن کم انت؟
بیٹا تم کتنے سالوں کے بیٹے ہو
{اھلِ عرب عمر بتانی ہو تو کہتے ہیں مثلاً انا بن ثلاثین میں تیس سال کا ہوں}
نوجوان
میں تو دو کا بیٹا ہوں اپنے باپ و ماں کا
ہشام
اے میرے مولا کہاں پھنس گیا
بیٹا میں پوچھ رہا ہوں تمہاری عمر کتنی ہے؟
نوجوان
عمر کے نظام الله کے دست قدرت میں ہے مجھے نہیں معلوم میری عمر کتنی ہوگی
ہشام
تیرا ستیاناس ہو مجھے پریشان کر کے رکھ دیا ہے
نوجوان
آپ یوں کہیں
کم مضی من عمرک
تیری عمر کا کتنا حصہ گزر گیا ہے ؟
یعنی کسی کی عمر پوچھنی ہو تو سوال یوں درست بنتا ہے نہ کہ جیسے آپ پوچھ رہے ہیں
(کتاب النوادر)
عربی زبان میں بہت وسعت ہے
اور خالص عربی زبان دیہاتی ہی بولتے تھے اسی وجہ سے نوجوان نے ہشام کو ایک سوال پر حیران کر کے رکھ دیا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top