ابا ابو ابی کب کب استعمال ہوں گے ؟

المزاح_و_الظرافت 29

ایک آدمی دوسرے سے کہنے لگا میں نے ساری نحو سمجھ لی ہے
سوائے اسماء ستہ کے کہ مجھے نہیں معلوم کہ مثلاً ابو زید کب کہنا ہے ابا زید کب کہنا ہے اور ابی زید کب کہنا ہے
دوسرا آدمی کہنے لگا
ابا زید تب کہنا ہے جب اس کی قدر و منزلت بہت زیادہ ہو
ابو زید تب کہنا ہے جب اس کی عزت درمیانی ہو
اور ابی زید تب کہنا ہے جب وہ گھٹیا ہو

❗اخبار الحمقی لابن الجوزی ❗
ایک نحوی استاذ نے شاگرد سے پوچھا
الظبی ( یعنی ہرن ) معرفہ ہے یا نکرہ؟
شاگرد کہنے لگا
اگر ہرن بھنی ہوئی ہو اور دسترخوان پر سجی ہو تو معرفہ ہے اگر جنگل میں آزاد ہو تو نکرہ ہے
استاد نے کہا شاباش اب دنیا میں سے دنیا بہتر نحو جاننے والا کوئی نہیں ہے
طالبِ علمی کے دوران ایسے ایسے لطائف سامنے آتے ہیں کہ بس
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top