ردِالحادو_لادینیت 23
°°° دونوں آنکھوں کا استعمال کرو °°°
احساسِ کمتری کے لوگ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں کہ
ہم نے یورپ میں اسلام دیکھا اگرچہ وہ مسلمان نہیں ہیں اور یہاں مسلمان دیکھے اسلام نہیں دیکھا
یا یوں کہتے ہیں
یورپ والے اسلامی قوانین و نظام لے گئے اور ہم یورپین قوانین و نظام لے آئے
ان لوگوں نے یورپ کو ایک آنکھ سے دیکھا دوسری سے نہیں دیکھا
اگر دیکھا ہوتا تو ان کو نظر آتا کہ
تم نے یورپ میں بغیر باپ کے بچے نہیں دیکھے؟
یہ اسلامی نظام ھے؟
یورپ میں جوان لڑکی ماں باپ کی مرضی کے بغیر کے رات باہر گزارتی ہے تم نے نہیں دیکھا؟ کیا یہ اسلامی نظام ھے؟
یورپ میں مرد کا مرد سے نکاح نہیں دیکھا؟
عورت کی کتے سے شادی نہیں دیکھی؟
عورت کی عورت سے شادی نہیں دیکھی؟
کیا یہ اسلامی نظام ہے؟
کیا تم نے یورپ میں اولڈ ہاؤسز کی کثرت نہیں دیکھی؟
جہاں ماں باپ یتیم خانوں کی طرح رہتے ہیں؟
کیا یہ اسلامی نظام ہے؟
یورپ میں تم نے بدکاری کی اجتماعی پارٹیاں نہیں دیکھیں؟ کیا یہ اسلامی قانون ہے؟
یورپ میں تم نے اپنے تمام مال کا مالک کتے کو بناتے نہیں دیکھا؟
جبکہ اولاد بھی موجود ہے؟
کیا یہ اسلامی نظام ہے؟
یورپ میں تم نے ستر فیصد نا جائز بچے نہیں دیکھے؟
کیا یہ اسلامی نظام ہے؟
یورپ میں تم نے شیطان کے پجاری نہیں دیکھے؟
کیا اسکو اسلامی نظام کہتے ہو؟
یورپ میں تم نے کونسا اسلام دیکھ لیا جو یہاں لانا چاہتے ہو؟
••• بس یہی نا کہ ان کی گلیاں سڑکیں پختہ،عمارتیں بلند،گیس بجلی کی لوڈ شیڈنگ نہیں،مادی مال کی کثرت،حرام کرنے کی آزادی،حرام کھانے پینے کی چھوٹ،خدا تعالیٰ کے وجود سے انکار،الحاد کی بھر مار, یہ انسانیت ھے؟ •••
حق دیکھنے کے لیئے دونوں آنکھوں کا استعمال کرو
احمقو! یورپ میں اسلام تو دور وہاں انسانیت نہیں ہے
فطرت سے ہٹ کر چلنا اگر ترقی ہے تو جنگل ترقی یافتہ اور جنگلی قوانین مہذب ترین دنیا کے اصول ہوتے
سمجھ سے بالا تر ہے جس کو جو پسند ہوتا ھے وہ وہاں رہائش اختیار کرتا ھے مگر تم لوگ کھاتے پیتے یہاں ہو اور گن یورپ کے گاتے ہو
وہیں چلے جاؤ ننگے رہا کرو سور کھایا کرو راتوں کو پارٹیاں کیا کرو اور وہاں کے نام نہاد اسلام میں رچ بس جاؤ
اپنی اپنی نگاہ اور قمست کی بات ہے تم یورپ میں جاتے ہو عیاشیاں کرنے مگر بے شمار مسلمان جاتے ہیں اسلام کی تبلیغ کرنے فرق تو کھلا ہے!
°°° جس کو عرب کا حقیقی اسلام پسند نہیں آتا اس کو یورپ کا لبرل اسلام پسند آتا ھے °°°
یعنی یہاں رہ کر یورپین بننا چاہتے ہیں اور مرنے کے بعد جنت پر حق بھی رکھنا چاہتے ہیں
اسلام میں پورے پورے داخل ہو جاو
آدھا ادھورا اسلام قبول نہیں ہوگا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
