کس کا گوشت زہریلا ہے

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 128

°°° آخری سطور لازمی پڑھیں °°°

امام عارف باللہ عبد الوھاب الشعرانی نے ایک قول نقل کیا

لحوم العلماء مسمومۃ
علماء کے گوشت زہریلے ہوتے ہیں

یعنی ایسا زہر کہ بندے کے ایمان کا نور مار دیتا ہے
عام مومن کی غیبت و برائی کرنے کو قرآن کریم نے مردہ بھائی کا گوشت کھانا کہا ہے
مگر علماء کی غیبت و برائی کرنا بہت خطرناک ہے کہ اللہ رب العزت بندے کے دل پر مہر لگا دیتا ہے اور بندہ علماء پر طعن و تشنیع کرتا کرتا پھر دینی معاملات پھر صحابہ کرام پھر انبیاء کرام علیہم السلام پر اعتراض شروع کر دیتا ہے
بادشاہ کے مقرر کردہ محافظین سے بغض و نفرت کرنا حقیقتاً بادشاہ پر اعتراض ہے اور دین اسلام کے محافظ علماء کرام ہیں
آپ کی موٹی عقل میں علماء کرام کی حکیمانہ باتیں آئیں یا نہ آئیں علماء قابل احترام ہیں
اور سب سے اھم بات
علماء ہیں کون؟
ہر تحریک کا قائد یا کسی پیر خانے کا گدی نشین یا ہر مدرسے کا مدرس عالم ہو ضروری نہیں
بلکہ اکثر علماء ہوتے ہی نہیں ہیں
یہاں تو حال یہ ہے کہ دس دس سال درس نظامی پڑھا رہے ہیں مگر یقین کریں ان کو عالم کہنے کی کوئی ظاہری و باطنی صورت نظر نہیں آتی
بلکہ دار الافتاء میں موجود محققین بھی اس فہرست میں شامل ہیں
اگر آپ مجھے کہیں تو بے شمار مثالیں ناموں کے ساتھ اور کارناموں کے ساتھ اور کم علمی کی مثالوں کے ساتھ بیان کر دوں تو کر سکتا ہوں
الغرض علماء کا گوشت ایمان کے لیئے زہر قاتل تو ہے مگر علماءِ اھلِ سند کا نہیں علماءِ اھلِ سنت کا گوشت زہریلا ہے
فافھم وتدبر
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top