طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 107
دنیا میں سب سے بڑے جواد و کریم (سخی) علماء ہیں
کیونکہ بھوک پیاس برداشت کر کے گرمی سردی سہ کر فقر و فاقہ کا استقبال خندہ پیشانی سے کر کے راتوں کو جاگ کر علم کے موتی جمع کرتے ہیں
اور پھر عوام میں مفت تقسیم کر دیتے ہیں
مال کا سخی صرف مال دیتا ہے
جبکہ علم کا سخی اپنا چین و سکون , راحت و نیند اور اپنی اپنی عقل جو کہ دنیا میں سے قیمتی ترین شے وہ دیتا ہے
علماء اسی کرم و جود میں انبیاء کرام علیہم السلام کے متبعین ہوتے ہیں
یہ علماء ہی ہیں جو اپنا چین قربان کر کے جمع شدہ خزانہ لٹانے میں بخل نہیں کرتے
ورنہ علم کے ہر ہر حرف کی قیمت سونے کی ڈلیاں ہوں
علم کے ہر کلمہ کا بدلہ جواہرات ہوں
علماء پھر بھی کنجوسی نہیں کرتے
پتا کیوں؟
کیونکہ ان کو یہ پتا ہے علم لٹانے سے بڑھتا ہے
جبکہ عوام ان علماء کو پڑھ ہی انہی پر معترض ہوتی ہے
ان کے خزانے سے حیوانیت سے نکل کر انسانیت میں آتے ہیں پھر ان علماء پر ہی طعن و تشنیع کرتے ہیں
یاد رکھیں علماء آج کے ہوں یا صدیوں پہلے کے عوام پر سبھی احسان کرتے ہیں
کیونکہ موجودہ علماء سابقہ علماء کے قبیلے سے ہی تعلق رکھتے ہیں
اسی لیئے اِن اور اُن پر عالم کا اطلاق ہوتا ہے
اُنہوں نے تمہارے آباء و اجداد کو مسلمان کیا صاف و ستھرا کیا حلال و حرام کا علم دیا جس سے تم حلال کی پیداوار ہو
اور اِنہوں نے تمہاری اور تمہاری آنے والی نسلوں کی ذمہ دار اٹھا رکھی ہے
لہذا آج کے جامعہ و مدرسے کا طالبِ علم تمہارا محسن اور تمہاری نسلوں کے ایمان کا محافظ ہے
اس محافظ کی عظمت کو تسلیم کرو ورنہ وقت خود تسلیم کروا لے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
