طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 81
امام اجل فقیہ بے بدل مجتہدِ مطلق محمد بن ادریس الشافعی فرماتے ہیں
أصحاب العربيَّة جِنُّ الإنس يبصرون ما لا يبصر غيرهم
عربی پر مہارت رکھنے والے انسانی جِن ہیں یہ لوگ وہ دیکھتے ہیں جو اِن کے علاوہ لوگ نہیں دیکھ سکتے
❗مناقب الشافعی للبیھقی❗
جیسے جِنّات پوشیدہ خزانے دیکھ لیتے ہیں انسانوں کے سامنے ہوتے ہیں مگر انسان ان کو نہیں دیکھ سکتے اور یہ دور دارز کی اشیاء کو دیکھ لیتے ہیں
اسی طرح انسانوں میں عربی زبان کے ماہر وہ کچھ دیکھ لیتے ہیں جو عام انسان نہیں دیکھ سکتے
یعنی عربی کے ماہر حکمت سے بھرپور ذہن اور دانائی سے معمور زبان رکھتے ہیں
اب یہاں پر سوال پیدا ہوتا ہے
عربی زبان ہے اس میں حکمت و دانائی پیدا کرنے کی خاصیت کیسے ہو سکتی ہے
سیدی عمر فاروق اعظم کا فرمان ہے
تَعَلَّمُوا الْعَرَبِيَّةَ فَإِنَّهَا تُثَبِّتُ الْعَقْلَ وَتَزِيدُ فِي الْمُرُوءَةِ
عربی سیکھو کیونکہ یہ عقل مضبوط کرتی اور مروت میں اضافہ کرتی ہے
❗ التاریخ الکبیر للبخاری ❗
ہر زبان کی تاثیر ہوتی ہے مثلاً فارسی تصوف کی زبان ہے سرائیکی میٹھی زبان ہے اردو محترم زبان ہے
اور عربی سب زبانوں کی سردار زبان ہے
عربی زبان کا ماہر عربی ادب پڑھتا ہے اور جو عربی ادب کا مطالعہ کرتا ہے تو اسے انسانی اعلی اخلاق و اقدار کی اہمیت سمجھ آتی ہے
عربوں کی غیرت وہ سمجھتا ہے
جود و سخاء کا ادراک کرتا ہے
عفو و درگزر کے معانی جان کر معاف کرنا سیکھتا ہے
شجاعت و بہادری کے قصے پڑھ کر بہادر ہوجاتا ہے
مروت و رکھ رکھاؤ اور لحاظ کرنا سیکھ جاتا ہے
مہمان نوازی اور مہمان بننے کے صحیح طریقے سمجھتا ہے
قوتِ فیصلہ اور درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے
تکلف سے پاک اور بناوٹ سے ستھرا ہو کر خالص بندہ بن جاتا ہے
عزتِ نفس پر سمجھوتہ نہیں کرتا
وعظ و قصص و ضرب و الامثال و محاورات سے ذہن کھل جاتا ہے
دنیا کو الگ زاویئے سے دیکھتا ہے
الغرض عربی پڑھنے سے اخلاقِ حسنہ و اوصافِ حمیدہ پیدا ہوتے ہیں
آپ دنیا کی دوسری زبانوں مثلاً اردو فارسی انگلش فرانسیسی چائنیز وغیرہ کے مفکروں و دانشوروں اور ادیبوں کے ادبی شہ پارے دیکھ لیں اور عربی ادیبوں کے نکات دیکھ لیں آپ کو زمین و آسمان کا فرق نظر آئے گا
عربی کیونکہ عقل کی گرہیں کھولتی اور سوچ کا زاویہ بلند کرتی ہے اسی وجہ سے ادباءِ عرب کے اقوال و محاورات مثلِ نیرِ تاباں ہیں
اگر آپ بھی جِن بننا چاہتے ہیں تو عربی کو اوڑھنا بچھونا بنا لیں
عربی وسیع زبان ہے اس کی وسعت آپ کا ذہن وسیع کر دے گی
عربی دائمی زبان ہے اس کی ہمیشگی آپ کو جاوید کر دے گی
کیونکہ سب زبانیں ختم ہو جائیں گی جنت میں صرف عربی زبان ہوگی
تو جو وسیع و دائمی ہے وہی اہم و اولی ہے
طلباءِ کرام کا سوال رہتا ہے کہ عربی پر مہارت کیسے پائیں تو پیارے بچو صرف و صرف عربی پڑھیں
چند ماہ اردو کتاب کو ہاتھ بھی نہ لگائیں صرف عربی پڑھیں
چند ماہ بعد دیکھئیے گا آپ کو عربی اچھی خاصی سمجھ آنا شروع ہوگئی ہے
دیکھیں صحاح ستہ کے منصفین میں سے کوئی بھی عربی نہیں تھے مگر وہ فرفر عربی لکھتے بولتے تھ
آپ میں کیا کمی ہے؟
صِرف استعمال کی کوشش نہ کرنا آپ کی سب سے بڑی کمزروی ہے
اول اول مشکل ہوگی کہ اِس لفظ کا کیا معنیٰ ہے اُس کا کیا مطلب ہے تو کوئی بات نہیں
لغت بار بار کھول کر دیکھیں
یہی کام یعنی بار بار لغت کی کتاب کھولنا آپ میں پختگی لائے گا
اور افسوس کی بات ہے بچے اسی سے گھبراتے ہیں
آپ کے پاس ہر وقت کوئی کتاب ہو نہ ہو لغت کی کتاب ہونا ضروری ہے
ان شاءاللہ آپ چند ماہ میں جِن بن جائیں گے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
