طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 82
منصور بن معتمر اپنے دور کے علماء کو فرماتے تھے
لستم علماء و انما انتم متلذذون بالعلم یسمع احدکم المسألة و يحكيها فقط
تم لوگ علماء نہیں ہو تم تو علم سے صرف لذت حاصل کرنے والے ہو
تم میں سے کوئی کوئی ایک مسئلہ سنتا ہے پھر اسے آگے بیان کر دیتا ہے و بس
❗لواقح الانوار القدسیہ للشعرانی جلد 2 صفحہ 205❗
یعنی عمل کے لیئے علم حاصل نہیں کرتے ہو
یہ صدیوں پہلے کی بات ہے
اور اب ؟؟؟
اب تو لذت کے لیئے بھی علم حاصل نہیں کرتے دکھلاوے کے لیئے حاصل کرتے ہیں
شہرت منصب عزت دولت کے لیئے علم حاصل کرتے ہیں و بس!
اور علم بیان بھی وہیں بیان کرتے ہیں جہاں دنیاوی فائدہ ہوتا ہے
اور اگر اس دور میں آپ کو کوئی بلا غرض علم کی باتیں بتاتا ہے تو یقین کریں آپ کا بہت بڑا محسن ہے
راتوں کو جاگ کر بھوک پیاس برداشت کر کے نیند قربان کر کے جب آپ گرم بستر میں سو رہے ہوتے ہیں وہ علم کے موتی چن رہا ہوتا پھر صبح آپ کو تحریر یا تقریر کی صورت بیان کرتا ہے
تو اس سے بڑا سخی کون؟
اس سے بڑا محسن کون؟
دینے والا آپ کو پیسہ و وقت دے سکتا ہے مگر علماء آپ کو اپنا آرام دیتے ہیں
لہذا ایسے علماء کرام کی قدر کیا کریں
✍️ #سیدمہتابعالم
