طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 61
امام اللغة العربية اصمعی فرماتے ہیں
عربی اچھی طرح سیکھو
کیونکہ بنی اسرائیل صرف ایک کلمے کی وجہ سے کافر ہوگئے
وہ کلمہ مُشَدَّد تھا مگر انہوں نے اسے مُخَفَّف کر دیا
اللہ رب العزت نے حضرت عیسی علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کو فرمایا
يَا عِيسَىٰ إِنِّي وَلَّـــدْتُكَ
اے عیسی میں نے تجھے تیری ماں کے پیٹ سے پیدا کیا
جبکہ بنی اسرائیل نے وَلَّدْتُکَ جس کا معنی تجھے تیری ماں کے پیٹ سے پیدا کیا
اس کی جگہ ولَدْتُکَ پڑھنا شروع کر دیا جس کا معنی میں نے تجھے پیدا کیا ہے
معاذ اللہ
اور یوں وہ حضرت عیسی علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کو خدا کا بیٹا بنا بیٹھے اور دینِ اسلام سے نکل گئے
{ روضة العقلاء لابن حبان البستی }
اسی میں ہے ابن ھبیرہ نے فرمایا
دو آدمی حسب و نسب اور عمل میں برابر ہوتے ہیں مگر ایک عربی بولنے میں اچھا اور دوسرا بولنے میں غلطی کرتا ہے تو خدا کی قسم دنیا و آخرت میں وہ افضل ہے جو عربی بولنے میں غلطی نہیں کرتا
کیونکہ وہ قرآن کریم کو درست پڑھ سکتا ہے جبکہ دوسرا غلطی کرے گا
الغرض زبان پر مہارت اتنی ضروری ہے کہ اس سے پوری قوم کا ایمان خراب ہوسکتا ہے اور بندہ رب العالمین کی بارگاہ میں مردود ہو سکتا ہے
° عربی سیکھیں سمجھیں کہ عربیت فکر اعلی , کردار بالا , دل اجالا , علم نرالا کرتی ہے °
✍️ #سیدمہتاب_عالم
