ہر بات نہ یاد کریں نہ ہر بات لکھ کر محفوظ کریں

طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 35

صبح الاعشی میں ہے
سیدنا سلیمان علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام نے ایک عفریت (سب سے طاقتور جن) سے کلام کے بارے پوچھا کہ کلام کیا ہے؟
اس نے کہا
ریح لا یبقی
ایسی ہوا جو قابو میں نہ آسکے
فرمایا اس کو قید کیسے کر سکتے ہیں؟
کہا
لکھنے سے

° یہ حقیقت ہے جو طالب علم اپنے حافظے پر بھروسہ کرتا ہے اور فوائد و نکات کو لکھ کر قید نہیں کرتا وہ مضبوط عالم نہیں بن پاتا °

نئی بات لکھنے سے دو فائدے ملتے ہیں
اول
بات یاد ہو جاتی ہے کیونکہ تجربہ شاہد ہے کہ سبق یاد کرنے کا ایک بہترین طریقہ لکھنا بھی ہے
دوم
وہ بات ہمیشہ آپ کے پاس منتخب ہو کر محفوظ رہتی ہے

ایک بذرگ کا فرمان ہے
ہر بات یاد نہ کرو بلکہ جو پسند ہو وہ یاد کرو اور ہر بات نہ لکھو بلکہ جو اہم ہو وہ لکھو اور ہر بات بیان نہ کرو بلکہ جو لوگوں کو فائدہ دے وہ بیان کرو
آپ کے پاس ایک رجسٹر ہونا چاہئے جس میں نفیس نکات لکھتے جائیں
ایک وقت آئے گا آپ کے پاس قیمتی ترین کتاب تیار ہو جائے گی
زیادہ بولنے سے زیادہ سوچنا بہتر ہے اور جو زیادہ سوچتا ہے وہ دانا بن جاتا ہے
مگر یہ سوچنا فکرِ معاش اور غم طاری کرنے والے معاملات کے بارے نہ ہو بلکہ کائنات کے تغیر و تبدل ور لوگوں کے رہن سہن و علوم و فنون کے متعلق ہونا چاہئے
° اور جو اچھی بات ذہن میں آئے وہ نعمتِ خدا جان کر لکھ لیا کریں °
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top