طریقِ_علم_نجاتِ_دارین 26
••• کیا علماء ایسے ہوتے ہیں •••
میں ایک جامعہ میں تدریس کر رہا تھا وہاں کے اساتذہ کا وٹس اپ گروپ بنا ہوا تھا جو حقیقت میں جامعہ کے اندرونی مسائل , تعلیمی و تنظیمی بہتری کے لیئے بنایا گیا تھا
مگر اس علماء کے گروپ میں جو ڈی پی لگی ہوئی تھی وہ بکرے کی بھنی ہوئی ران کی تصویر تھی اور اس گروپ میں سوائے کھانے پینے کی دعوت اور نت نئے ہوٹلز کی نئی ڈشز کے سوا کم ہی حقیقی مقصد والا کوئی پیغام شیئر کیا جاتا تھا
میں بہت سوچتا تھا کہ یہ علماء کا حال ہے کہ ان کو کھانے پینے کے سوا کچھ سوجھتا ہی نہیں ہے
یہ اپنے طلباء کو کم کھانے , دنیا سے بے رغبتی , قناعت , آخرت کی طلب , لذاتِ دنیا سے کنارہ کشی کا درس کیسے دیتے ہوں گے؟
داتا صاحب نے کشف المحجوب میں لکھا ہے جسے ہر وقت پیٹ کی پڑی ہو وہ منافق صوفی ہے
اس جامعہ میں استاد طلباء کو تو تکار سے بلاتے , ذاتی عناد بنا کر بہت سے طلباء کا مستقبل برباد کیا تو یہ صرف اس وجہ سے کہ ان کو کھانے پینے کی لت لگی تھی روحانیت و علمیت کے قریب تک نہ تھے تو ان طلباء سے کیسے محبت کر سکتے جن کے قدموں کے نیچے پر بچھاتے ہیں
°°° آپ کی ڈی پی آپ کا وٹس اپ سٹیٹس فیسبک سٹوری آپ کے اندر کا حال آپ کی حیثیت و اوقات بیان کرتے ہیں °°°
کچھ لوگوں کے دل پر وقت کھانے پینے کی طمع و لالچ میں لگے رہتے ہیں جیسے قصائی کے پھٹے تلے بیٹھا کتا ہر وقت چھیچھڑے کی حرص میں رہتا ہے
ان کے دل آخرت کی یاد سے غافل اوردنیاوی رنگ برنگی نعمتوں سے بھرے مگر یادِ خدا اور فکر آخرت سے خالی ہوتے ہیں
میں نے اس جامعہ سے اپنا تبادلہ کسی اور جامعہ کروا لیا
حالانکہ جہاں تبادلہ کروایا وہ گھر سے بہت دور پڑتا تھا
صرف اس لیئے کہ جہاں دنیا کی محبت میں گرفتار دل اور فکرِ آخرت سے خالی آوارہ مزاج روحیں موجود ہیں وہاں رہنا اپنے خود کے ساتھ ظلم ہے
••• اسی کو ہجرت کہتے ہیں کہ جہاں آپکے دین و آخرت و روحانیت کا نقصان ہو وہاں سے کوچ کر جائیں•••
بخاری شریف کی حدیث پاک میں ہے کہ
مومن ایک آنت سے اور کافر یا منافق سات آنتوں سے کھاتا ہے
ایک دوسری روایت میں ہے کہ
مومن کی مکمل طمع رضائے الہی اور کافر کی مکمل کوشش اپنے پیٹ کی ہوتی ہے
کیا علماء ایسے ہوتے ہیں کہ جن کی طمع صرف پیٹ ہو؟
آپ بھی غور کریں کہ آپ کا وٹس اپ سٹیٹس کیا ہوتا ہے آپکی سٹوری کیا ہوتی ہے اپکی طمع کھانے پینے کی ہے یا رضائے الہٰی کی ہے؟
غور کریں آپ کہاں کھڑے ہیں؟
طلباء کرام سے گزارش ہے کہ ایسے استاذ ہرگز نہ بنائیں جو دنیا کی محبت میں گرفتار ہوں آپ کے دین و علم کا نقصان اتنا دنیا دار بندہ نہیں کرتا جتنا دین کے لبادے میں ملبوس دنیا دار کرے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
