شانِ اولیاءِ کرام

تصوف_وصوفیاء 74

سیدی عبد الرحمن بن عبداللہ الھزمیری شہرِ فاس کے مشہور ولی تھے

نشفع فی کل شی الا الموت
ہم موت کے سوا ہر شے میں سفارش کرتے ہیں
مراکش کے علماء میں اختلاف ہو گیا کہ حوضِ کوثر اور پل صراط میں سے پہلے کیا ہے ؟
ایک فقیہ سیدی الھزمیری کے پاس حاضر ہوئے اور ان سے پوچھا
آپ فرمائیں پہلے کیا ہے ؟
انہوں نے آسمان کی طرف نظر اٹھائی اور اپنی انگلی اٹھا کر فرمایا
جنت، میزان، حوض
اس فقیہ نے دوسرے عالم کو یہ بات بتائی تو وہ رو پڑے اور کہنے لگے
لیس الخبر کالعیان
کان سے سنی خبر آنکھ سے دیکھی جیسی نہیں ہوتی
یعنی اس الله والے نے آنکھوں سے دیکھ کر بتایا جبکہ ہم نے صرف سنا ہے تو ان کی بات کا ہی اعتبار کیا جائے گا
❗ انس الفقیر و عز الحقیر ❗
جب عالم و فقیہ حسنِ ادب والا ہو تو اولیاء کرام کی باتوں کو جھٹلاتا نہیں بلکہ تسلیم کرتا ہے
عموماً عقلی علوم و فنون پڑھنے والے متکبر ہوتے ہیں اور کرامتوں کو بھی عقل کے ترازو پہ تولنے کی کوشش کرتے ہیں
جس کی وجہ سے ان کے نقلی علوم کا نور بھی بجھ جاتا ہے

دل کو روحانیت کی چوکھٹ پہ جھکا دیں علوم و فنون کے خزانے پائیں گے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top