درد کیسے نہیں جاتا سکون کیسے نہیں آتا

تصوف_وصوفیاء 57

°°° سکون پانے کے طریقے °°°

سیدہ میمونہ 291 ھجری کے قریب حیات ایک عابدہ زاھدہ متوکلہ خاتون تھیں
یہ مشہور ولی سیدی ابراھیم الخواص کی ہمشیرہ تھیں اور اپنے برادرِ مکرم کے نقشِ قدم پر چلتی تھیں
ایک بار سیدی ابراھیم الخواص گھر آئے اور بہن کو کہنے لگے آج میرا سینہ تنگ ہے
سیدہ میمونہ فرمانے لگیں
من ضاق قلبه ضاقت عليه الدنيا بما فيها
جس کا دل تنگ ہوتا ہے اس پر دنیا وسیع ہونے کے باوجود تنگ ہو جاتی ہے
کیا آپ نے قرآن کریم نہیں پڑھا
حَتّٰۤى اِذَا ضَاقَتْ عَلَیْهِمُ الْاَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ وَ ضَاقَتْ عَلَیْهِمْ اَنْفُسُهُمْ
ترجمہ کنز الایمان
یہاں تک کہ جب زمین اپنی وسعت کے باوجود ان پر تنگ ہوگئی اور وہ اپنی جانوں سے تنگ آگئے
ان کے لیئے زمین تو وسیع تھی مگر دل کی تنگی کی وجہ سے زمین بھی تنگ ہوگئی
❗اعلام النساء ❗
یعنی آپ پر دل تنگ ہے تو اب آپ کا دل اس وسیع ترین دنیا میں کہیں قرار نہیں پائے گا
اور یہ ضیقِ صدر(تنگیَ دل) ہر انسان کے ساتھ پیش آتی ہے تو اس وقت سب سے بہترین نسخہ , یقینی شفاء وہ ہے جو مذکورہ آیت کے اگلے حصے میں مذکور ہے

وَ ظَنُّوْۤا اَنْ لَّا مَلْجَاَ مِنَ اللّٰهِ اِلَّاۤ اِلَیْهِؕ

ترجمہ کنز الایمان

اور انہوں نے یقین کرلیا کہ اللہ کی ناراضگی سے (بچنے کیلئے) اس کے سوا کوئی پناہ نہیں
کہ جو تنگیَ دل ہے یہ الله رب العزت کی ناراضی کی وجہ سے ہے اور الله کے سوا کوئی پناہ دینے والا نہیں
یعنی سکونِ قلب اسی کی بارگاہ سے ملے گا دل کی تنگی و پریشانی انتشار ذہنی و بے کلی اسی کی بارگاہ میں جانے سے نصیب ہوگی
یہی تو دوسری آیت کریمہ میں صاف فرمایا

اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىٕنُّ الْقُلُوْبُ

سن لو! اللہ کی یاد ہی سے دل چین پاتے ہیں

کیسی باکمال خاتون تھیں جو بھائی کو قرآن کریم سے سکون کا نسخہ بتا رہی تھیں
زمانہ جدید ہوگیا لوگ سکون پانے , دل کی بے چینی دور کرنے کے لیئے
میوزک لگا لیتے ہیں
کچھ سگریٹ سلگا لیتے ہیں
کچھ سیر و سپاٹے پر نکل جاتے ہیں
کچھ فلم یا ڈرامہ لگا لیتے ہیں
کچھ دوستوں کے پاس گپ شپ لگانے پہنچ جاتے ہیں
جبکہ دلِ مومن تو اپنی خوراک مانگتا ہے دلِ مومن اپنی غذاء کا مطالبہ کر رہا ہوتا ہے اور وہ ذکرِ خدا ہے
اگر آپ بے چین دل کو سکون و راحت دینا چاہتے ہیں تو درج ذیل کام کریں یا ان میں سے کوئی ایک کریں

(1) کسی بھوکے کو کھانا کھلائیں

(2) کسی سفید پوش کے گھر راشن ڈال دیں

(3) کسی یتیم کو کپڑے جوتے لے دیں
(4) کسی ضعیف انسان کی عملی مدد کریں

(5) تازہ وضوء کر کے دو رکعت پڑھیں پھر رو کر دعاء مانگیں

(6) لا الہ الا الله کی کثرت کریں

(7) سبحان اللہ العظیم وبحمدہ کی کثرت کریں

(8) الله الله الله الله کی کثرت کریں

(9) والدین حیات ہیں یا ان میں سے ایک تو ان کی پسند کی کھانے پینے کی شے لا دیں

(10) مسجد میں جا کر چپ کر کے بیٹھ جائیں

آخری نکتے پر جب عمل کریں گے تب اس کے راز کھلیں گے
دنیا و مافیہا سے دور اپنے رب العزت کی بارگاہ میں جا بیٹھیں
پھر دیکھیں درد کیسے نہیں جاتا سکون کیسے نہیں آتا:

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top