تعظیم_و_تکریمِ_صحابہ_فرض_ھے 1
المجالسة و جواھر العلم میں امام دینوری فرماتے ہیں
سیدنا عبد اللہ ابن عباس نے یہ آیت پڑھی
وکنتم علی شفاء حفرۃ من النار فانقذکم منھا
اور تم تو جہنم کے کنارے پر تھے تو اللہ نے تمہیں اس سے بچا لیا
تو ایک دیہاتی سن کر کہنے لگا
خدا کی قسم اللہ رب العزت نے ان (صحابہ کرام) کو آگ سے اس لیئے نہیں بچایا کہ انہیں آگ میں ڈال دے
ابن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا
یہ قیمتی نکتہ اس آدمی کا یاد کر لو جو فقیہ نہیں ہے (یعنی یہ دیہاتی)
یعنی اللہ رب العزت نے محبوب کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھیج کر انکو آگ سے بچا لیا کیونکہ اس سے قبل وہ شرک و کفر کے سبب جہنم کے کنارے پر تھے
تو ایمان کی دولت دے کر جہنم سے بچا لیا
اور اللہ نے جہنم سے اس لیئے نہیں بچایا کہ جہنم میں ڈال دے گا
ایک دیہاتی کو سمجھ آگئی مگر خود کو عقلِ کل سمجھنے والے بد عقل کو سمجھ نہ آسکی کہ جن کو آگ سے بچا کر رضی اللہ عنھم کا وعدہ کیا ان کے بارے زبان دراز کرتا ہے اور مسلمانوں میں شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے!
تفسیر ثعلبی میں ہے
امام شعبی نے امام مالک کو فرمایا
یہودی و عیسائی ایک عادت میں رافضیوں سے اچھے ہیں
جب یہودیوں سے پوچھا جائے تم میں سب سے بہترین لوگ کون ہیں تو وہ کہیں گے موسی علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کے صحابی اچھے ہیں
جب عیسائیوں سے پوچھا جائے کہ تم میں سے بہترین لوگ کون ہیں تو وہ کہیں گے عیسی علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کے حواری صحابی
اور جب رافضیوں سے پوچھا جائے تم میں سب سے برے لوگ کون ہیں تو وہ کہیں گے محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی سب سے برے ہیں
یعنی یہ اپنے نبی کے صحابیوں کو سب سے برا کہتے ہیں حالانکہ یہ خود سب سے بدترین لوگ ہیں
صحابہ کرام کی تعظیم فرض ہے اور جو ان میں سے کسی ایک صحابی کی تعظیم نہ کرے اس کی توہین واجب ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
