تعظیم_و_تکریمِ_صحابہ_فرض_ھے 2
النوادر و النتف میں ابو شیخ اصبھانی نے لکھا
ابو خالد الاحمر فرماتے ہیں ہم سفر میں تھے ہمارے ساتھ ایک ایسا آدمی بھی تھا جس کے بارے سنا گیا کہ یہ صحابہ کرام کو گالیاں بکتا ہے
فرماتے ہیں میں نے دیکھا وہ بیت الخلاء میں گیا تو اس پر بِھڑوں نے حملہ کر دیا
وہ خوب چیخا مگر بِھڑوں نے اس کا سارا گوشت نوچ لیا اور ہڈیاں باقی رہ گئیں
گستاخانِ صحابہ کی عبرت ناک موت کے مناظر وقتاً فوقتاً دکھائے جاتے ہیں تاکہ لوگ ایسے غلیظ کام سے دور رہیں!
وہ جنہوں نے اپنا تن من دھن جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں قربان کر دیا ان نفوسِ قدسیہ پر زبان درازی کرنے والے کی موت دردناک اور آخرت میں عذاب خوفناک ہوگا
صحابہ کرام کا باادب وہی ہے جو پکا سچا مومن ہے
جس کا ایمان ڈگمگاتا ہے وہ بے ادبی کرتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
