اماں فاطمہ کے القاب اور ان کی وجوہات

آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 34

سیدہ کائنات کی عجیب و غریب فضیلت

علامہ عبد الرؤف مناوی علیہ الرحمۃ نے سیدہ کائنات رضی اللہ عنھا کی شان میں ایک مختصر سا رسالہ بنام اتحاف السائل تحریر فرمایا

اس مختصر رسالے کے لکھنے کی وجہ یوں بیان کی کہ
بعض متقی اولیاء نے مجھے کہا کہ میں سیدہ کائنات کے فضائل پر جو مجھے میسر ہو وہ لکھوں تو میں نے یہ رسالہ تحریر کیا ہے
اس میں فرمایا کہ
آپ کا لقب زھراء کیوں ہے؟
کیونکہ آپ مصطفیٰ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا حسن و نور ہیں
آپ کا نام فاطمہ کیوں ہے؟
کیونکہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو جہنم کی آگ سے محفوظ رکھا ہے
آپ کا نام بتول کیوں ہے؟
کیونکہ بتول کا معنی جدا ہونا تو آپ میں مردوں کے لیئے کوئی شہوت نہیں تھی یا اس لیئے کہ آپ اپنے زمانے کی خواتین سے حسن و فضل و شرف میں جدا و ممتاز تھیں
مزید فرمایا کہ
سیدہ فاطمہ زھراء رضی اللہ عنھا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام بیٹیوں بلکہ مطلقا تمام لوگوں سے زیادہ محبوب تھیں
اسی میں سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے ایک روایت نقل کی فرمایا کہ
مارایت افضل من فاطمہ غیر ابیھا
میں فاطمہ سے افضل ان کے والدِ محترم جنابِ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی کو نہیں دیکھا

اسی وجہ سے بعض علماء نے فرمایا کہ
••• لا نعادل ببضعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم •••
ہم حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے جگر کے ٹکڑے کے برابر کسی کو مقام نہیں دے سکتے

ابن سعد کے حوالہ سے مرفوع حدیث بیان کی کہ فرمایا
ان اول من یدخل الجنۃ انا و فاطمۃ
جنت میں سب سے پہلے میں اور فاطمہ داخل ہوں گے

سیدہ کائنات رضی اللہ عنھا کی شان بلند و بالا مقام ارفع و اعلی ہے
جمہور علماء کرام کے نذدیک آپ تمام خواتینِ جنت کی سردار سب سے اعلی و افضل ہیں

°°° سیدہ کائنات کی ایک انوکھی خصوصیت یہ بھی ہے کہ آپ کو کبھی حیض جیسی اذیت سے نہیں گزرنا پڑا اسی وجہ آپ کو جنتی حور کہا جاتا ہے °°°

سیدہ کائنات کی سب سے عظیم فضیلت یہ بھی ہے کہ آپ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوتیں تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوکر محبت سے آپ کا استقبال کرتے تھے
یہ شان و فضیلت کسی اور صحابی کو نصیب نہیں ہے

سبحان اللہ العظیم کیا شان ہے ہماری پاکیزہ ماں کی اور کیا مقام ہے ہماری ستھری والدہ کا
{مذکورہ کتاب پڑھیں اور سیدہ پاک کی عظمت و رفعت کو سمجھنے کی کوشش کریں }

✍️ #سیدمہتاب_عالم_ابن_الزھراء

Scroll to Top