اھلِ بیت کے خصوصی علوم و فنون

آلِ_رسول_محبوبِ_رسول 16

عارفِ کامل ساداتِ کرام سے نبی پاک کی خوشبو کیسے محسوس کر لیتا ہے؟

امام طاؤس کہتے ہیں ایک رات میں نے امام زین العابدین کو سجدے میں دعاء مانگتے سنا تو دل میں خیال آیا یہ اھلِ بیت سے ہیں آج رات ان کی دعاء ضرور سنوں گا کہ دعاء کیسے مانگتے ہیں
وہ یوں دعاء مانگ رہے تھے
عُبَيْدُكَ بِفِنَائِكَ، مِسْكِينُكَ بِفِنَائِكَ، فَقِيرُكَ بِفِنَائِكَ، سَائِلُكَ بِفِنَائِكَ
الہیٰ تیرا حقیر بندہ تیری چوکھٹ پر ہے تیرا مسکین تیرے دروازے پر ہے تیرا فقیر تیرے در پر ہے تیرا سائل تیری چوکھٹ پر ہے
امام طاؤس کہتے ہیں میں نے یہ کلمات یاد کر لیئے پھر جب بھی مجھ پر کوئی مصیبت آئی میں نے ان کلمات سے دعاء مانگی میری مصیبت دور ہو جاتی ہے
❗الفرج بعد الشدۃ لابن ابی الدنیا ❗

کچھ علوم و فنون کچھ ذکر و اذکار اھلِ بیت کے ساتھ خاص ہیں
ان کی خدمت کرنے والا کبھی کبھار ان اسرار کو جان لیتا ہے اور دارین کی سعادتیں پاتا ہے
جیساکہ امام طاؤس کی امام زین العابدین کے متعلق بات ہے کہ یہ اھلِ بیت کے فرد ہیں آج ان کی دعاء ضرور سنوں گا
حدیث شریف ترکتم فیکم الثقلین
تم میں دو بھاری چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں
میں دوسری شے عترتِ رسول ہے
تو قیامت تک ان کے اجسام و ارواح سے ہر خاص و عام اکتسابِ فیض کرتا رہے گا
ان کے گناہ صورتاً گناہ ہوتے ہیں حقیتاً نہیں ہوتے جیساکہ دو اماموں یعنی شعرانی و نبھانی نے انما یرید اللہ لیذھب عنکم الرجس اس آیت کریمہ کے تحت افادہ فرمایا
اسی وجہ سے عترتِ رسول کے گناہ دیکھ کر بدظن نہ ہوں بلکہ یقین کریں کہ یہ حقیقتاً گناہ نہیں ہیں بلکہ صورتاً گناہ ہیں
ثواب و گناہ کے مالک کی مرضی جسے چاہے جو چاہے نواز دے
اَمْ یَحْسُدُوْنَ النَّاسَ عَلٰى مَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖۚ
یا یہ لوگوں سے اس چیز پر حسد کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرمائی
❗سورہ نساء ❗
امام جعفر صادق فرماتے ہیں یہ آیت ہم عترتِ رسول کے حق میں ہے کہ لوگ ہم سے اس چیز پر حسد کرتے ہیں جو ہمیں ہمارے رب نے عطاء فرما دی ہے
❗تفسیر در منثور ❗
اگر تمہیں تقسیمِ الٰہی پر اعتراض ہے تو ایمان کہاں ہے؟
لوگ ساداتِ کرام کے صوری گناہوں کو دیکھتے ہیں اور اپنی آنکھوں کانوں کو گناہوں سے آلودہ کیئے بیٹھے ہیں
اگر یہی لوگ اپنے آنکھوں کانوں کو پاک کر لیں تو ساداتِ کرام کے اجسام میں اجزاء رسول محسوس کریں اور اور ان کی آوازوں میں حلاوتِ نبی محسوس کریں جیساکہ امام شعرانی لواقح الانوار القدسیہ میں فرماتے ہیں کہ الله رب العزت کا مجھ پر ایک احسان یہ بھی ہے کہ میں کسی انجان شخص کو دیکھ کر پہچان لیتا ہوں کہ یہ آل رسول میں سے ہے اور پردے کے پیچھے سے آواز سن کر بھی پہچان لیتا ہوں کہ یہ آواز آلِ رسول میں سے کسی فرد کی ہے
وجہ اس کی یہ ہے کہ امام شعرانی عارف بالله ہیں ان کی آنکھوں اور کانوں سے پردے ہٹے ہوئے ہیں
اور عارفِ کامل وہی ہے کہ جو جزءِ رسول کو محسوس کر لیتا ہو
عارف قطبِ کائنات سیاح افلاک صاحبِ لولاک صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشبو اور حلاوت بخوبی جانتا ہے
تو جب اس پاکیزہ خوشبو و حلاوت کا جزء کہیں محسوس ہو تو فوراً جان جاتا ہے کہ یہ فرع تو اصل سے جڑی ہے
اس میں تو اصل کی مہک آرہی ہے
لہذا بجائے آلِ رسول کے صوری گناہوں کو دیکھ کر حسد کرتے ہوئے ملامت کرتے پھریں اپنے کانوں و آنکھوں کو پاک کریں آپ کو ان میں خوشبوئے مصطفیٰ محسوس ہوگی آپ کو ان میں حلاوتِ نبی محسوس ہوگی
ورنہ حسد کی بدبو یہاں و وہاں اس عظیم خوشبو و حلاوت کو محسوس نہیں کرنے دے گی
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top