اسلامی_طرزِتربیت 215
حضرت شداد بن اوس فرماتے ہیں
مجھے حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
اے شداد جب تم دیکھو کہ لوگ سونا چاندی جمع کر رہے ہیں تو تم یہ کلمات جمع کرو
اللَّهمَّ إنِّي أسألُك الثَّباتَ في الأمرِ، والعزيمةَ على الرُّشدِ، وأسألُك موجِباتِ رحمتِك، وعزائمَ مغفرتِك، وأسألُك شُكرَ نعمتِك، وحُسنَ عبادتِك، وأسألُك قلبًا سليمًا، ولسانًا صادقًا وأسألُك من خيرِ ما تعلَمُ، وأعوذُ بك من شرِّ ما تعلَمُ، وأستغفرُك لما تعلَمُ, إنَّك أنت علَّامُ الغيوبِ
❗ طبرانی شریف ❗
جب اس دعاء کو حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم سونے چاندی سے قیمتی فرما رہے ہیں تو بالیقیں یہ قیمتی ہے
یہ دعاء دنیا و مافیہا سے بہتر ہے
کثرت سے دعاء مانگیں مقصد پا لیں گے اور مسلمان کا مقصدِ اصلی ایمان کی سلامتی کے ساتھ مرنا ہے
جب قاصد نے یوسف علی نبینا و علیہ الصلاۃ والسلام کی بشارت دی تو سیدنا یعقوب علیہ السلام نے فرمایا
والله ما أصبت عندنا شيئا وما خبزنا شيئا منذ سبع ليال ولكن هون الله عليك سكرات الموت
خدا کی قسم سات راتوں سے ہمارے پاس روٹی نہیں ہے لیکن دعاء ہے کہ اللہ رب العزت تم پر سکراتِ موت میں آسانی کرے
اس پر امام قرطبی نے فرمایا
وهذا الدعاء من أعظم ما يكون من الجوائز وأفضل العطايا والذخائر
یہ دعاء افضل عطاء اور ذخیرہ ہے
❗ تفسیر قرطبی ❗
نزع کی سختی اتنی شدید ہے کہ بیان سے باہر ہے
تلوار کے ہزار وار سے سخت ہے
کانٹے دار ٹہنی جسم میں گھسیڑ دی جائے پھر کھینچی جائے وہ گوشت کے کچھ ریشے ساتھ لے آئے کچھ چھوڑ آئے اس سے بھی سخت سکراتِ موت ہے
وقتِ نزع اتنی پیاس لگتی ہے کہ سمندر کا پانی پی لے پیاس نہ بجھے
نزع اتارنے کو کہتے ہیں اس میں انسان کے ہر ہر روئیں سے روح کھینچی جاتی ہے جیسے کھال کھینچی جاتی ہے
تصور کریں کیسی تکلیف ہوتی ہوگی
کھال باہر کی طرف ہوتی ہے جبکہ روح ہر ہر جگہ میں شامل ہوتی ہے گوشت پوست بال و ناخن
جہاں جہاں سے روح نکلتی جاتی ہے وہاں درد و تکلیف کا سمندر اترتا جاتا ہے
فرشتے باندھ دیتے ہیں ورنہ جسم تحلیل ہو جائے گوشت ادھڑ جائے اعضاء بکھر جائیں
نزع کی اس تکلیف سے کیا شے بچا سکتی ہے
کثرت سے دعاء
کثرت سے استغفار
کثرت سے صدقہ
مسواک پر مواظبت
درودِ پاک کی کثرت
مسلمانوں کے لیئے دل بغض و کینہ سے پاک ہونا
اللهم انى اسئلك حسن الخاتمه
✍️ #سیدمہتاب_عالم
