اسلامی_طرزِتربیت 213
°°° کثرتِ عیال و قلتِ مال °°°
ایک دیہاتی کثرتِ اولاد اور قلتِ مال کی وجہ سے پریشان ہوگیا
اسے خبر پہنچی کہ خیبر میں وباء پھیل گئی ہے وہ اپنی سب گھر والوں کو وہاں لے گیا تاکہ بیماری کا شکار ہو کے سب مر جائیں اور دنیا سے جان چھوٹ جائے
وہاں پہنچے تو یہ خود مر گیا اور اس کے بیوی بچے سب بچ گئے
❗ عیون الاخبار ❗
فقر و تنگدستی کبھی کفر میں مبتلاء کر دیتی ہے
حضور سیدِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم یوں دعاء فرماتے تھے
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْفَقْرِ فقر وَالْقِلَّةِ
اے الله میں تیری پناہ مانگتا ہوں فقر سے اور قلتِ مال ہے
ایک حدیثِ مبارکہ میں ہے
كَادَ الفَقْرُ أَنْ يَكُونَ كُفْرَاً
قریب ہے کہ فقر کفر ہو جائے
❗ حلية الأولياء ❗
کیونکہ بعض اوقات فقر و تنگدستی بندے کو ناشکری پھر کفریہ قول و فعل پر مجبور کر دیتی ہے
آپ کو جس حال میں رکھا گیا ہے اسی ہر خوش رہیں اور ایمان کی سلامتی پر شکر ادا کریں
ایک روایت میں ہے
کچھ لوگوں کو مال دیا جائے تو وہ کافر ہو جائیں اور کچھ لوگوں سے مال لیا جائے تو وہ کافر ہو جائیں
یعنی بعض سے مال سلب کر لیا جائے تو وہ کفر میں پڑ جائیں اور بعض کو مال دیا جائے تو کفر میں پڑ جائیں
لہذا جہاں ہیں وہاں خوش رہیں
ایک اعرابی نے کسی کو یوں بد دعاء دی
الله اس کی اولاد زیادہ کرے اور مال کم کرے
جس کی اولاد زیادہ ہو مال کم وہ ھموم و غموم مین میں گھلتا رہتا ہے
قرضوں کے بوجھ تلے دب جاتا ہے ذلت و رسوائی کا سامنا کرتا ہے
اور دل برداشتہ ہو کے نقصان کر لیتا ہے
جس پہ فقر و تنگدستی چھا جائے اس کا حل کیا ہے ؟
سب سے پہلے یہ یاد رکھیں دنیا میں ہر شے کی عمر مقرر ہے
خوشی کی مدت بھی محدود ہوتی ہے اور غمی کا وقت بھی مخصوص ہوتا ہے تو غمی کے وقت آہ و بکا شکوہ و شکایت سے بہتر ہے مضبوط دل سے وقت گزاریں
پھر اپنے اخراجات کم کریں اور کھانے پینے پہننے میں ہاتھ ہلکا رکھیں اور لوگوں کی پرواہ بالکل نہ کریں
جو لوگ آج تنگدستی کے دور میں آپ کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے آپ ان کی باتوں کی پرواہ کیوں کر رہے ہیں ؟
خاندانی لین دین میں اپنی حیثیت سے بڑھ کر کچھ نہ دیں
جس کام میں گزر بسر مشکل ہے اسے چھوڑ دیں یا اس کے ساتھ ایک اور کام کریں
صدقہ و خیرات کثرت سے کریں
یومیہ بنیاد پر مسجد میں دس بیس یا جتنی حیثیت ہو ضرور دیں
کثرت سے لا اله الا الله پڑھیں
یہ کلمہ دل کو سکون دے گا
قبر و حشر کی سخت منازل پہ دھیان رکھیں اور یہ سمجھیں کہ ہم دنیا میں بطورِ امتحان آئے ہیں تو یہاں مشقتوں میں ہی رہنا ہے
ان شاءاللہ ان باتوں پر عمل کرنے سے ذہن کو اطمینان ملے گا
✍️ #سیدمہتابعالم
