الہی کسی ایک پر امت کے دل جمع فرما دے

اسلامی_طرزِتربیت 201

ہر اسلامی ملک کو اندر سے مہنگائی , آپسی لڑائی, سیاسی معرکہ آرائی, چھوٹی چھوٹی باتوں پہ چڑھائی میں الجھا دو تاکہ اپنے ملک سے ہٹ کر کسی دوسرے اسلامی ملک کی فلاح و بہبود کا سوچ ہی نہ سکیں
یہ کلیہ یہودیوں نے اپنا رکھا ہے اور جہاں دل کرتا ہے مسلمانوں پر ظلم کرتے ہیں
باقی ممالک اندرونی لڑائیوں میں مصروف ہیں تو دوسروں کی خیر خواہی کیا کریں گے
مجھے تعجب تب ہوتا ہے جب امت کی مقتداء ہستیاں یعنی علماء چپ ہوں
جی ہاں
آپ سے سوال ہے
چھپن اسلامی ممالک میں کوئی ایک تھنک ٹینک بتائیں کوئی ایک فکری رہنماء بتائیں جو مسلمانوں کے وسیع مفاد میں ملکی سطح پر نہیں بین الاقوامی سطح پر جی اُٹھنے کے فارمولے بتاتا ہو؟
علماء کب سے صرف نکاح و طلاق کے مسائل بتانے پر قانع ہوگئے ہیں؟
علماء فکری روح پھونکتے تھے
علماء قوموں کے معمار تھے
علماء جنگی میدانوں کے شہ سوار تھے
علماء معیشت و اقتصادیات کے قافلہ سالار تھے
علماء راہنمائے تجار تھے
اور اب باہمی خلفشار کا شکار ہیں
میں یہاں مذکورہ امور پر علماء کے کارنامے شمار کروں تو طویل فہرست بن جائے گی
لبرلزم کے تحفظ کی خاطر تمام سیاست دان ایک پیج پر جمع ہوجاتے ہیں
مگر اسلام کے وسیع ترین مفاد میں علماء ایک پیج پر جمع نہیں ہوتے
بس بڑے بڑے القاب لے کر اسی پر خوش ہیں
شاطر تلامذہ اپنے شیخ کو کل جہاں کا بڑا بار آور کرواتے ہیں بس اسی طرح کھینچا تانی میں اتحاد سے دور و نفور ہیں
یہودی مسلمانوں کو مار رہے ہیں
ہمارا کوئی فکری رہمنا نہیں ہے
الہی کسی ایک پر امت کے دل جمع فرما دے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top