اسلامی_طرزِتربیت 202
اگر کھربوں کما بھی لو تو کیا ہوگا
یہی ہوگا
اگر منوں کے حساب سے سونا جمع کر بھی لو تو کیا ہوگا
یہی ہوگا
اگر ہزاروں ایکٹر زمین کے مالک بن بھی جاؤ تو کیا ہوگا
یہی ہوگا
اگر سینکڑوں محافظ کھڑے کر بھی لو تو کیا ہوگا
یہی ہوگا
اگر سینکڑوں ملیں اور فیکٹریاں بنا بھی لیں تو کیا ہوگا
یہی ہوگا
اگر ہزاروں باغات و محلات بنا بھی لو تو کیا ہوگا
یہی ہوگا
بلکہ بلکہ بلکہ
یہ بھی نہیں ہوگا
کیونکہ فرعون اپنے ساتھ خزانے دفن کروایا کرتے تھے
آپ کی اولاد شاید آپ کی قبر بھی پکی نہ کرے
آپ کو کفن بھی سادہ ہی ملے گا
مال و دولت ساتھ لے جانے کا رواج فرعونوں کے ساتھ ختم ہوگیا
لہذا فضول حد سے زیادہ مال کمانے کی مذموم کوشش روک کر آخرت پر توجہ دیں جو مال ملا ہوا اسے عزیز و رشتہ داروں پر خرچ کریں
یہی خرچ کیا ہوا کام آئے گا بچایا ہوا گلے پڑ جائے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم

