اسلامی_طرزِتربیت 189
آپ جانتے ہیں مؤمن پر سب سے آخری آزمائش کونسی ہوتی ہے؟
حدیث شریف کا خلاصہ عرض کرتا ہوں
مومن پر سب سے آخری آزمائش قبر کے سوالات ہیں
جب مؤمن کو دفن کیا جاتا ہے تو فرشتے آتے ہیں اور اس سے جھڑک کر سوال کرتے ہیں
من ربک , ما دینک اور پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے سوال ہوتا ہے
اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو وہاں ثابت قدم رکھتا ہے وہ صحیح صحیح جواب دیتے ہیں
قرآن کریم میں اسی کا ذکر ہے
یُثَبِّتُ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَ فِی الْاٰخِرَةِۚ
اللہ ایمان والوں کو حق بات پر دنیا کی زندگی میں اور آخرت میں ثابت رکھتا ہے
❗مستدرک للحاکم ❗
بندہ مومن کو سات دن قبر میں آزمائش میں رکھا جاتا ہے
امام طاؤس فرماتے ہیں
إِنَّ الْمَوْتَى يُفْتَنُونَ فِي قُبُورِهِمْ سَبْعًا فَكَانُوا يَسْتَحِبُّونَ أَنْ يُطْعَمَ عَنْهُمْ تِلْكَ الْأَيَّامِ
مرنے والوں کو ان کی قبروں میں سات دن آزمائش میں رکھا جاتا ہے تو اسی لیئے اسلاف یعنی صحابہ و تابعین مرنے والوں کی طرف سے ان دنوں میں کھانا کھلانا مستحب جانتے تھے
❗حلیۃ الاولیاء لابی نعیم اصفہانی…. اھوال القبور لابن رجب حنبلی ❗
عبید بن عمیر فرماتے ہیں
مومن کو سات دن اور منافق کو چالیس دن قبر کے فتنے میں مبتلاء رکھا جاتا ہے
اسی وجہ سے صحابہ کرام کے دور سے آج تک مرنے والے پیارے شخص کی طرف سے ان دنوں میں کھانا کھلایا جاتا تھا
کیونکہ حدیث پاک میں
إن الصدقة تطفئ غضب الرب
صدقہ رب العزت کے غضب کو بجھاتا ہے
❗ترمذی ❗
یہ صدیوں سے مسلمانوں کا عمل رہا ہے جبکہ منافقین چالیس دن فتنہَ قبر میں مبتلاء رہتے ہیں ان کے پچھلوں کو بخشے جانے امید نہیں ہوتی اسی وجہ سے قرآن کریم و صدقہ و خیرات سے مرنے والوں کی مدد نہیں کر سکتے
ولہذا ہمارے معاشرے میں ایسے منافقین کے بارے مشہور ہے
مر گیا مردود نہ فاتحہ نہ درود
ابن رجب حنبلی نے فرمایا
ایک صاحب کا انتقال ہوگیا کسی نے خواب میں دیکھ کر پوچھا سنائیں کیا ہوا
کہنے لگا ایک فرشتہ آگ کا شعلہ لایا جو مجھے مارنے والا تھا تو کسی دعاء کرنے والی کی دعاء کی برکت سے وہ ٹل گیا.
❗اھوال القبور لابن رجب حنبلی ❗
باہر والے کا قرآن کریم پڑھنا
دعاء کرنا
صدقہ و خیرات کرنا
اندر والے کو نہایت فائدہ پہنچاتا ہے
اسی وجہ سے صحابہ کرام سات دن مرنے والے کی طرف سے کھانا کھلاتے تھے!
اپنے پیاروں کو نہ بھولیں باطل عقیدے کی بری تعلیم کی وجہ سے اس بیچارے کو قبر میں تنہاء نہ چھوڑیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
