شکریہ میرے ظالم محسنو

اسلامی_طرزِتربیت 190

اگر غیبتیں
( پیٹھ پیچھے کسی کا عیب بیان کرنا جو اس میں موجود ہو وہ غیبت ہے )
کرنے سے بندہ ولی بنتا تو یقین کریں اس دور میں ہر بندہ ولی ہوتا
اگر بہتان
( مسلمان کی طرف ایسی بات منسوب کرنا جو اس میں موجود نہ ہو بہتان ہے )
لگانے سے دین کا کام ہوتا تو کفار نیست نابود ہو جاتے
اگر چغلیاں
( ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان سے نفرت دلانے کے لیے باتیں کرنا چغلی ہے)
کرنے سے دین کی خدمت ہوتی تو آج ہر بندہ نمازی و متقی ہوتا
مگر یاد رکھیں
حرام کام کر کے وہ بھی کبیرہ گناہ کر کے آپ دین کی خدمت تو نہیں کر رہے ہاں مگر اپنی قبر بچھوؤں سانپوں اور آگ کے شعلوں سے بھر رہے ہیں!
دنیا میں ایسے گدھے بھی ہیں جو غیبت , چغلی اور بہتان بازی کر کے اسے دین کی خدمت قرار دیتے ہیں کہ جی ہم لوگوں کو آگاہ کر رہے ہیں
آپ آگاہ نہیں اپنی قبر سانپ بچھو اور آگ سے بھر رہے ہیں
اور جس کے خلاف باتیں کر رہے ہیں اس کے نامہ اعمال میں اپنی نیکیاں بھیج رہے ہیں
غیبت , چغلی اور بہتان حاسد بندے کے کام ہیں ایک حسد کی وجہ سے کبیرہ گناہ اور اپنی نیکیاں دشمن کو دے دیتا ہے
میری غیبتیں کرنے والے میرے محسن ہیں جو بغیر کوشش کے مجھے نیکیاں دیتے ہیں
شکریہ میرے محسن دشمنو
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top