اسلامی_طرزِتربیت 184
سیدی خالد بن معدان فرماتے ہیں
خلقت القلوب من الطین فہی تلین فی الشتاء کما یلین الطین فیہ
دل مٹی سے پیدا کیئے گئے ہیں یہ دل سردی میں نرم پڑ جاتے ہیں جیسے مٹی سردی میں نرم ہوجاتی ھے
تقریباً ہر سال کا مشاہدہ و تجربہ ہے کہ سردی میں دل نرم ہو جاتے ہیں
ماضی یاد آتا ہے
احباء کی فرقت کے زخم تازہ ہو جاتے ہیں
دل میں کَسک اٹھتی ہے
شعر
اداسی شام تنہائی کَسَک یادوں کی بے چینی
مجھے سب سونپ کر سورج اتر جاتا ہے پانی میں
یادِ ماضی کی ہُوک بے چین کیئے دیتی ہے
شعر
بچپن میں شوق سے جو گھروندے بنائے تھے
اک ہوک سی اٹھی انہیں مسمار دیکھ کر
بس اسی وجہ سے اکثر شکستہ دل ایسے اشعار نشر کرتے ہیں جن سے اُن کے درد کا اظہار ہوتا ہے
انسان کی طبعیت میں رنج رکھ دیا گیا ہے اسی وجہ سے پت جھڑ سے تقریباً ہر ایک کو لگاؤ ہوتا ہے
لطائف المعارف میں ابن رجب حنبلی نے ایک روایت لکھی ہے کہ
سردی گزر جانے سے اللہ تعالی کے فرشتے خوش ہوتے ہیں
کیونکہ سردی سے غریب مسلمان مشقت میں پڑ جاتے ہیں
تو جب مسلمانوں کی مشقت ختم ہوتی ہے فرشتے مسلمانوں کو راحت و چین ملنے سے خوش ہوجاتے ہیں
ہمیں بھی چاہئے کہ مسلمانوں کو سردی میں راحت و سکون دیں
کم از کم دعا کر دیں
اللہ تعالی ہمیں طبقہ زمھریر سے محفوظ رکھے گا
✍️ #سیدمہتاب_عالم
