اسلامی_طرزِتربیت 165
کونسلنگ
مجھے دو لوگوں نے کہا آپ کونسلنگ کرتے ہیں ؟
کیا فیس ہوگی ؟
پہلے تو مجھے سمجھ نہیں آئی پھر سمجھ آگئی
بعد میں سرچ کیا تو معلوم ہوا یہ بھی ایک موٹیویشنل اسپیکروں اور دنیاوی تعلیم کے ماروں کی کمائی کا ذریعہ ہے
کوئی کہ سکتا ہے کہ انہوں نے بارہ پندرہ سال پڑھا ہے اب وہ کسی کی رہنمائی کرتے ہیں تو حق رکھتے ہیں اپنے وقت و تجربات کی فیس لیں
تو جنابِ من یہ اصول علماء کے لیئے کیوں نہیں لاگو کرتے ؟
مسجد کے امام صاحب یا شہر کے مفتی صاحب بغیر فیس کے مسائل سنتے ہیں بتاتے ہیں
وہ تو وقت و تجربات کی فیس نہیں لیتے
اگر دم و تعویذات والا دینی بندہ اپنے وقت و تجربات کے چار پیسے مانگ لے تو ان لوگوں کو موت پڑ جاتی ہے
مفتیانِ کرام مفت شرعی مسائل کا حل بتاتے ہیں
اپنی جان اپنے سانس اپنی زندگی کا ایک حصہ آپ کو مسائل بتانے میں صرف کرتے ہیں
بدلے میں آپ کیا دیتے ہیں ؟
پھر وہی مفتیانِ کرام و علماءِ عظام مدارس بنانے کے لیئے عطیات کی اپیل کریں تو لوگوں کے چہروں پر موت چھا جاتی ہے گویا ان کا گردہ مانگ لیا ہو
یاد رکھیں
آپ اس مفتی صاحب و عالم صاحب کا حق ادا کر ہی نہیں سکتے جو آپ کی زندگی میں حلال و حرام کے مسائل حل کرتا ہے
لہذا نا شکرے مت بنیں اور علماءِ کرام کی خدمات کو تسلیم کریں اور ان کی خدمت کیا کریں
✍️ سید مہتاب
