کس کا خواب سب سے زیادہ سچا ہوتا ہے

اسلامی_طرزِتربیت 151

ایک دوست نے مجھ سے خواب کی تعبیر معلوم کی کہ اکثر خواب میں اپنے ارد گرد سانپ دیکھتا ہوں کیا تعبیر ہوگی
میں نے ان کو بتایا کہ سانپ دشمن ہوتے ہیں یعنی آپ کے ارد گرد دشمن ہیں ان کو پہچانیں
کہنے لگا کیسے پہچانوں؟
میں نے ایک وظیفہ بتایا کہ یہ پڑھ کے سویا کریں ان شاء اللہ آشکار ہو جائیں گے
کچھ دنوں بعد ان کی طرف سے خبر ملی کہ اب سانپ نہیں لوگوں کے چہرے نظر آتے ہیں
یعنی جو ارد گرد کے دوست نما دشمن سانپوں کی صورت میں نظر آتے تھے اب کھل کر نظر آتے ہیں
اس پر کسی نے پوچھا کہ خواب کی حقیقت کیا ہے اور اقسام کتنی ہیں؟
تو اس کا جواب حاضر ہے

خواب کی حقیقت امام ابن حجر ھیتمی (متوفی 984 ھجری) یوں بیان کرتے ہیں
خلق الله فی قلب النائم او حواسه الاشياء كما يخلقها فى اليقظان
اللہ رب العزت کا سونے والے کے دل یا حواس میں چیزوں کا پیدا کرنا جیسے جاگتے ہوئے انسان کے دل و حواس میں پیدا فرماتا ہے
(الفتاوی الحدیثیہ صفحہ 9)
یعنی جیسے جاگتے ہوئے انسان کے دل میں کچھ خیال آجاتے ہیں ویسے ہی سوتے انسان کے دل میں خیال آنا خواب ہے

خواب کی تین قسمیں ہیں
جیسا حدیث پاک میں آیا
الرؤيا ثلاثة منها تهاويل من الشيطان ليحزن ابن آدم ومنها ما يهم به الرجل في يقظته ومنها جزء من ستة وأربعين جزءا من النبوة.
خواب تین طرح کے ہیں
ایک
شیطان کا ڈرانا تا کہ وہ بندے کو غمزدہ کرے
دوسرا
وہ جو انسان بیداری کی حالت میں ارادہ کرتا ہے (یعنی جس چیز کو زیادہ سوچتا ہے وہ خواب بن جاتا ہے)
تیسرا
خواب وہ جو نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے
(یہ اللہ رب العزت کی طرف سے ہوتا ہے)
(ابن ماجہ)
معلوم ہوا ایک خواب اللہ کی طرف سے ایک بندے کی سوچ و فکر کی وجہ سے اور ایک شیطان کی طرف سے ہوتا ہے

اب معلوم کیسے ہوگا کہ کونسا خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے
حدیث پاک میں
أصدقهم رؤيا أصدقهم حديثا
لوگوں میں سے سب سے زیادہ سچے خواب والا وہ ہے جو سب سے زیادہ سچ بولنے والا ہے
(مسلم)
لہذا سچ بولیں تاکہ خواب سچے ہوں
کیونکہ خواب نبوت کا چھیالیسواں جزء ہے تو یہ سچے بندے کی شان ہی ہے تاکہ نبیوں کا فیض پا سکے
اس کا معنی یہ بھی نہیں کہ جھوٹے یا گناہ گار کا خواب کبھی سچا نہیں ہوتا
گناہ مسلمان بلکہ کافر کا خواب بھی سچا ہو جاتا ہے
روایت میں اکثر خواب سچا ہونے کا بیان ہے کہ اکثر خواب سچ بولنے والے کے سچے ہوتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top