آپ نام کا اثر خود میں اجاگر کر سکتے ہیں

اسلامی_طرزِتربیت 150

ناموں کی تاثیر

سیدی عبد اللہ بن زبیر کی مجلس میں ایک قریشی نے یمنی کو کہا آپ کہاں سے ہیں؟
یمنی نے کہا ملک یمن سے
قریشی کہنے لگا , تمہاری بڑھیا نے کیا کارنامہ سر انجام دیا
یعنی ملکہ سباء
یمنی کہنے لگا وہ الله کے نبی سلیمان علیہ السلام پر ایمان لائی
اور تمہاری بڑھیا نے کیا کیا ؟
اے حمالة الحطب والے قریشی
یعنی ابو لہب کی بیوی قرشیہ تھی جس کی مذمت میں سورہ لہب نازل ہوئی
یہ سن کر قریشی مبہوت ہوگیا
حضرت عبد اللہ بن زبیر قریشی سے یمنی کے بارے فرمانے لگے
انه همام وله من اسمه نصيب
یہ بڑی ہمت والا ہے اور اس کے نام کا اسے حصہ ملا ہے

❗سیر اعلام النبلاء ❗

یعنی یمنی کا نام ھمام ہے اور اس نے اپنی ہمت و حوصلے سے قریشی کو کا جواب کر دیا اور اس نے اپنے نام سے حصہ پایا ہے

مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی طرف منسوب فرمان ہے

°°° اگر تم چاہتے ہو کہ تمہارے بذرگوں کی عادات تمہارے بچوں میں آجائیں تو تم اپنے بچوں کے نام بذرگوں کے نام پہ رکھا کرو °°°

اھل عرب کہتے ہیں
لكلِّ امرئٍ من اسمه نصيبٌ
ہر آدمی کے نام میں سے اس کا حصہ ہوتا ہے
یعنی آپ کا جو نام ہوگا اس کے معنی کا آپ کی ذات پر اثر پڑتا ہے
میرا مشاہدہ ہے احمد رضا نام کے بچے بہت ذہین ہوا کرتے ہیں
اور پکے سنی بھی ہوتے ہیں کیونکہ نامِ پاک بہت برکت والا ہے
یہ نام کی تاثیر ہی تو ہے کہ مجمع میں جب نعرہ حیدری لگتا ہے تو
گردشِ لہو بڑھ جاتی ہے
دل کی دھڑکن عروج پہ پہنچ جاتی ہے
اعتماد آسمان کو چھونے لگتا
قلب و روح کی گہرائیوں سے جب
یا علی
کا نعرہ بلند ہوتا ہے تو
آسمان ہل جاتا ہے زمین دہل جاتی ملائکہ خوش ہوتے ہیں قوتِ بازوئے مسلم میں فیضانِ علی سرایت کر جاتا ہے
ناصبیت و خارجیت و رافضیت بھیگی بلی بن جاتے ہیں
مولا علی کا نام ہی ایسا ہے کہ جب سنی پکارتا ہے تو
روافض کی جھوٹی محبت کی سٹی گم ہو جاتی ہے
نصب و نجد میں کہرام مچ جاتا ہے
ناصبیت ماتم کناں ہوجاتی ہے
یا علی المدد

نام کے معنی کا اثر شخصیت پر پڑتا ہے
آپ بھی غور کریں آپ کے نام کا اثر کتنا آپ کی شخصیت پر ہے
اور اگر بظاہر نہیں ہے تو اس اثر کو ظاہر کرنا آسان ہوتا ہے کہ آپ کے نام کے معنی کا اثر خود میں موجود ہے بس اسے اجاگر کرنا ہے جبکہ کوئی اور اس صفت سے متصف ہونا چاہے تو مشکل ہوتی ہے
مثلاً کسی کا نام جمیل ہے تو اس میں جمال ہوگا اگر وقتی طور پر جمال نہیں ہے تو کوشش کر کے دوسرے نام والے کی نسبت یہ جلد جمال پا سکتا ہے
مسلسل محنت اور لگن آپ کے نام کا معنی کا اثر آپ کی ذات میں پیدا کر دے گی
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top