اسلامی_طرزِتربیت 75
مرد وعورت کے متاثر ہونے میں فرق
شیخ نور الدین جارحی کبار علماء سے ہیں
انہوں نے فرمایا
میں محسوس کرتا ہوں میری عقل کم ہوگئی ہے
پوچھا گیا کیسے کم ہوگئی؟
فرمایا
دن میں بچوں کے ساتھ بیٹھتا ہوں اور راتیں خواتین کے ساتھ ہوں تو میری طبعیت نے ان سے ان کے عادات و اطوار چوری کر لیئے ہیں
(العھود المحمدیہ لامام شعرانی)
یعنی دن میں چھوٹے چھوٹے بچوں کو علم سکھاتا ہوں تو ان کی صحبت و طبعیت کا اثر اور رات میں بیوی اور بچیوں کے ساتھ ہوتا ہوں تو ان کی طبیعت و عادت کا اثر مجھ پر پڑ رہا ہے جس سے میری عقل خلط ملط ہوتی جا رہی ہے
ویسی عقل نہیں رہی جیسے ایک مرد کی صاف ستھری اور ملاوٹ سے پاک ہوتی ہے
اھلِ عرب کہتے ہیں
الطبائع سَرّاقة
طبیعتیں بہت چوری کرنے والی ہوتی ہیں
یعنی کسی کے پاس کچھ دیر بیٹھ جاؤ اس کا اثر تم پر ضرور پڑے گا یا تم اپنا اثر ضرور چھوڑو گے
ابن خلدون نے کہا
کمزور طبعیت کسی کا اثر جلد قبول کرتی ہے
عورتوں میں قوتِ انفعال ہوتی ہے جبکہ مردوں کی شان قوتِ فعل ہے
اسی لیئے خواتین جلد متاثر ہوجاتی ہیں
اور ایسی متاثر ہوتی ہیں کہ خوبیوں, صلاحیتوں سے عاری مرد پر عاشق ہو جاتی ہیں
ایسی متاثر ہونے والی ہوتی ہیں کہ دجال کے شعبدے دیکھ کر زیادہ عورتیں ہی اس پر ایمان لائیں گی
ایسی متاثر ہونے والی ہوتی ہیں کہ جعلی عاملوں کے کاروبار اِن عورتوں کی وجہ سے ہی چلتے ہیں
مرد قوتِ تاثیر کا منبع جبکہ خواتین قوت تأثُّر کی مالکہ ہوتی ہیں
ولہذا جو مرد خواتین کی ہمنشینی زیادہ اختیار کرے گا وہ بھی جلد متاثر ہونے والا بن جائے گا
اور جو عورت مردوں کی صحبت میں زیادہ رہے گی وہ قوت تاثیر سے لبریز ہو جائے گی!
آپ غور کریں آپ جلد متاثر ہوتے ہیں یا زیادہ متاثر کرتے ہیں
{ نکتے کی بات }
عورت ہزاروں چیزوں سے متاثر ہو جاتی ہے جبکہ مرد صرف ایک عورت سے متاثر ہو جاتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
