ہر شر میں خیر پوشیدہ ہوتی ہے

اسلامی_طرزِتربیت 76

عربوں میں حوصلہ افزا مقولہ ہے

رُبّ ضارة نافعة
بہت سی نقصان دہ اشیاء نفع دیتی ہیں
ظاہری و عارضی ضرر مگر حقیقی اور مستقبل میں مستقل فائدہ ہوتا ہے
قرآن کریم میں الله رب العالمین نے ارشاد فرمایا
وَعَسَىٰ أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَعَسَىٰ أَن تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ وَاللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ
قریب ہے جسے تم ناپسند سمجھتے ہو وہ تمہارے لیئے بہتر ہو اور جسے تم پسند کرتے ہو وہ تمہارے لیئے نقصان دہ ہو اور الله ہی جانتا ہے تم نہیں جانتے.
سانپ بچھو کا زہر جان لیوا ہوتا ہے مگر اسی زہر میں تریاق (زہر کا علاج) بھی ہوتا ہے
حدیث پاک میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابیہ کو ارشاد فرمایا
لا تَسُبِّي الحُمَّى فإنها تُذهب خَطَايَا بَنِي آدم كما يذهب الكِيْرُ خَبَثَ الحديد
بخار کو گالی نہ دو کیونکہ یہ بخار تمہارے گناہوں کو یوں مٹا دیتا کیسے بھٹھی لوہے کے زنگ کو صاف کر دیتی ہے
❗مسلم ❗
ایک حدیث پاک میں ہے
لا تكرهوا أربعة فإنها لأربعة لا تكرهوا الرمد فإنه يقطع عروق العمى ولا تكرهوا الزكام فإنه يقطع عروق الجذام ولا
تكرهوا السعال فإنه يقطع عروق الفالج ولا تكرهوا الدماميل فإنها تقطع عروق البرص
چار چیزوں کو ناپسند مت کرو کیونکہ یہ چار فائدوں کے لیئے ہوتی ہیں
آشوب چشم کو ناپسند نہ کرو کیونکہ آشوب چشم اندھے پن کی رگوں کو کاٹ دیتا ہے
زکام کو ناپسندید نہ کرو کیونکہ زکام جذام (کوڑھ) کی رگوں کو کاٹ دیتا ہے
کھانسی کو ناپسند نہ کرو کیونکہ کھانی فالج کی رگوں کو کاٹ دیتی ہے
پھوڑے پھنسی کو ناپسند نہ کرو کیونکہ یہ برص کی رگیں کاٹ دیتے ہیں
❗کتاب الطب لابی نعیم ❗
ظاہری طور پر یہ بیماریاں مُضر مگر بندے کو اندھا ہونے فالج و کوڑھ اور برص کا شکار ہونے سے بچاتے ہیں

طبی لحاظ سے خارش تکلیف دہ تو ہے مگر مفید بھی ہے

امام سرخسی کو ایک کنویں میں قید کر دیا گیا تو انہوں نے المبسوط جو کہ تیس جلدوں پر مشتمل ہے حافظے کے زور پر بول بول کر لکھوائی
بظاہر وہ قید میں تھے تو نقصان میں تھے مگر قیامت تک صدقہ جاریہ کے طور پر کتاب لکھوا گئے
علم الصرف کی مشہور کتاب علم الصیغہ بھی قید میں لکھی گئی
اسی طرح بے شمار علماء و فقہاء کے ایسے واقعات ہیں کسی کو قید کیا تو کتاب لکھ دی
کسی کو جلا وطن کیا تو کتاب لکھ دی
کسی کو سزا دی تو اس کا اثر عوام پر یوں پڑا کہ عوام جاگ گئی
لہذا کسی مصیبت و بیماری کا سامنا صبر سے کریں اور شکر سے رخصت کریں

عربی مقولہ ہے

لعل الخير يكمن في الشر
شاید اس شر میں خیر پوشیدہ ہو
آج کی مصیبت کل دنیاوی خیر لائے نہ لائے آخرت میں اجر کی صورت کثیر خیر ضرور لائے گی
لہذا صبر صبر صبر کریں
اور مناسب وقت کا انتظار کریں کہ ہر رات کی صبح ہوتی ہے اور صبح کا سورج ہوتا ہے آپ کا سورج بھی ضرور طلوع ہوگا

✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top