اسلامی_طرزِتربیت 48
ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے
“ایک بچے کے ایکسرے نے مجھے حیران کر دیا”
بچہ کھیلتے ہوئے اپنے دائیں کندھے پر گر پڑا تھا
اور وہ کندھا ہلانے سے قاصر ہونے کے ساتھ دائیں کندھے میں درد کی شکایت بھی کرتا تھا
اس کا ایکسرے کیا گیا تو پتہ چلا کہ اسکی ہنسلی کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے
لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ انہیں گردن کے نیچے گلے میں میں ایک سکہ پھنسا ہوا ملا
جب والدین سے اس کے بارے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ نہیں جانتے کہ یہ سکہ کیا اور کیوں ہے اور کب سے ہے
ہاں مگر بچہ ایک ہفتے سے مسلسل الٹیاں کر رہا تھا
ڈاکٹروں نے فوری طور پر سرجری کے ذریعے دھات کے ٹکڑے کو ہٹایا تو معلوم ہوا کہ یہ زنگ سے بھرا ہوا تھا اور سکہ تقریباً ایک ہفتے سے یہاں پھنسا ہوا ھے
جب مرض کی تشخیص ہوگئی تو علاج بھی آسان ہوگیا
اللہ تعالیٰ انسان کی حفاظت یوں کرتا ھے کہ انسان کو اسکی خبر تک نہیں ہوتی
والدین میں سے کسی کو بھی معلوم نہیں تھا کہ ان کے بیٹے کی گردن کے نیچے دھات کا کوئی ٹکڑا پھنس گیا ہے
اور اس کی وجہ سے اس کی موت تقریباً واقع ہونے ہی والی ہے
لیکن خدا کے فضل سے بچہ گر گیا اور گردن کے قریب ایک معمولی فریکچر ہو گیا تاکہ پھنسی ہوئی دھات کو دریافت کیا جائے اور نکال لیا جائے
آپ کو پہنچنے والے کسی نقصان کے بارے میں غمگین نہ ہوں کیونکہ اس کے پیچھے آپ کے لئے بہت اچھا ہوسکتا ہے
گرمی بظاہر بہت تکلیف دیتی ہے مگر پسینے کی صورت میں فاضل مادے نکال کر جسم کو توانا کرتی ہے
سردی آپ میں قوتِ مدافعت پیدا کرتی ہے
اللہ رب العزت نے فرمایا
عَسٰۤى اَنْ تَكْرَهُوْا شَیْــٴًـا وَّ هُوَ خَیْرٌ لَّكُمْۚ
قریب ہے کسی شے کو تم پسند کرو جبکہ وہ تمہارے لیئے بہتر ہو
روایات میں آتا ہے
ایک انسان کی حفاظت آٹھ فرشتے کرتے ہیں جو اس کی زمینی و آسمانی بلاؤں سے حفاظت کرتے ہیں
بلکہ ایک خاص فرشتہ رات کو سوتے وقت حفاظت کرتا ہے
جو انسان کے منہ پر پہرہ دیتا ھے تاکہ کوئی سانپ منہ میں داخل نہ ہوسکے
بہر حال کوئی شے بظاہر نقصان دہ لیکن حقیقتا اتنی فائدے مند ہوتی ہے کہ جان بچا لیتی ھے
اسی لئیے ہر حال میں شکر کرتے رہا کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم
