شیر بنو لگڑ بگڑ نہ بنو

اسلامی_طرزِتربیت 49

ایک چیتا اپنے دوست شیر کے ساتھ گیا تاکہ اس سے شکار کا طریقہ سیکھے
راستے میں اس نے دیکھا
تمام راستے لگڑ بگڑ ان کا پیچھا کر رہے ہیں
تو چیتے نے شیر سے کہا کہ یہ ہمیں کیوں دیکھ رہے ہیں؟
شیر نے کوئی جواب نہیں دیا
شیر کو اپنا شکار مل گیا اور لگڑ بھگے اپنی آواز نکال نکال کر چیخنے لگے
چیتے نے شیر سے پوچھا کہ لگڑ بگڑ کیوں چیخ رہے ہیں
شیر نے کوئی جواب نہیں دیا
شیر نے اپنے شکار پر حملہ کر دیا
چیتے نے دیکھا کہ لگڑ بگڑ شیر کے پیچھے بھاگ رہی ہے
اور زور زور سے چیخ رہے ہیں
لیکن شیر نے ایک لمحے کے لیے بھی ان کی طرف دھیان نہیں دیا
یہاں تک کہ اس نے اپنے شکار کو اٹھا لیا اور اسے کھانے لگا
اور لگڑ بگڑ اسے دیکھتے رہے یہاں تک کہ وہ اسے کھا کر چلا گیا
اس کے بعد لگڑ بگڑ آئے اور باقی ماندہ ہڈیاں اور انتڑیاں کھا گئے

چیتے نے حیرانی سے شیر سے پوچھا کہ تم نے بالکل بھی کسی وقت بھی لگڑ بگڑ کی طرف توجہ نہیں کی

اگر وہ تمہیں مل کر مار ڈالتے تو؟
شیر نے کہا
لگڑ بگڑ شیروں پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے
سنو دوست

اپنی زندگی میں لگڑ بگڑ کی طرف توجہ مت دینا
وہ صرف چیخنا اور بھونک کر تمہیں تمہارے مقصد سے ہٹا سکتے ہیں
وہ تم سے کچھ بھی نہیں چھین سکتے
ہاں وہ تم سے وہی لے سکتے ہیں جو تم نے ان کے لیے چھوڑا ہو

اپنے سے کمتر لوگوں کے چیخ و پکار پر دھیان نہ دو

ایسا نہ ہو کہ تمہیں تمہارے راستے سے بھٹکا کر وہ تمہاری جگہ لے لیں
راہ چلتے مسافر پر کتے بھونکتے ہیں اگر وہ الگ الگ کتے کو جواب دینا شروع کرے تو رات تک گھر نہ پہنچ سکے گا

آپ دینی یا دنیاوی مقصد و ہدف بنا کے اس کے لیئے تگ و دو کر رہے ہوں تو کسی لگڑ بگڑ یا کسی کتے کی پرواہ نہ کریں
فضول ابحاث نہ کریں, جو آپ کا وقت ضائع اور دماغ گرم کرے اس سے دور رہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top