ہمارے ہاں بینگن کون ہے

اسلامی_طرزِتربیت 6

بادشاہ نے خادم کو کہا مجھے بینگن کھانے کی خواہش ہو رہی ھے

خادم کہنے لگا

اللہ تعالیٰ بینگن شریف میں برکت دے بینگن بڑا مزے کا ہوتا ھے

کھانے کا سردار ہوتا ھے٫ مچھلی کے بغیر مچھلی کا ذائقہ دیتا ھے٫ بھون کر تل کر یا بھرتہ بنا کر ہر طرح کھایا جاسکتا ھے

بادشاہ کہنے لگا

مگر کچھ دن پہلے میں نے بینگن کھایا تھا میرا معدہ خراب ہوگیا تھا

خادم کہنے لگا

اللہ کی لعنت ہو بینگن پر

بھاری ہے گاڑھا اور ہوا پیدا کرتا ھے

کالے منہ والا ھے

بادشاہ نے کہا تیرا بیڑہ غرق ہو ایک ہی شے ہی کبھی تعریف کرتا ھے کبھی برائی کرتا ھے

خادم بولا

حضور میں آپ کا خادم ہو بینگن کا خادم نہیں ہوں

جب آپ ہاں کہیں گے میں آپکی ہاں میں ہاں ملاوں گا

اور جب آپ نہ کر دیں گے تو میں بھی نہ کہوں گا

غور کریں ہمارے زمانے میں کتنے بینگن والے خادم ہیں؟؟؟

مجموعی طور پر ہمارے تمام سیاستدان امریکہ و یورپ کے سامنے اسی بینگن والے خادم جیسا کردار نبھا رہے ہیں

جب امریکہ بہادر نے ہاں کی تو اِن کی بھی ہاں ہے یورپ نے نہ کر دی تو اِن سیاستدانوں کی بھی نہ ہے
اسی طرح خوشامد کرنے والا ہر ماتحت بینگن ہے اور بینگن ہی اپنی نوکری بچا سکتے ہیں
آپ کو کون بینگن یاد آرہا ہے ؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top