نیک بیوی کے شوہر بننا چاہتے ہیں؟

ذاتی_مطالعہ 135

امام ابن العربی مالکی نے فرمایا

الزوجة الصالحة لا تأتي بسعيك فهي رزق يُساق لِمن اتقى ربه
نیک بیوی تمہاری کوشش سے نہیں ملتی یہ تو ایک ایسا رزق ہے جو اللہ رب العالمین سے ڈرنے والے کو عطاء کیا جاتا ہے

❗احكام القرآن ❗

مسند احمد میں حدیث پاک ہے

إني لأعلم آية لو أخذ الناس بها لكفتهم من يتق الله يجعل لهںمخرجاويرزقه من حيث لا يحتسب
میں ایک ایسی آیت جانتا ہوں اگر لوگ اسے تھام لیں تو ان کو کافی ہو
وہ آیت کریمہ یہ ہے
من يتق الله يجعل له مخرجاويرزقه من حيث لا يحتسب
جو اللہ سے ڈرے گا تو اللہ اس کے لیئے نکلنے کی جگہ بنا دے گا اور اسے وہاں سے رزق دے گا جہاں سے اس کا گمان بھی نہ ہوگا
❗ مسند احمد ❗
نیک بیوی رزق ہے اور یہ رزق اسے نصیب ہوتا ہے جو خوف خدا رکھتا ہے
ڈرتا ہے
حرام میں نہیں پڑتا
حلال کی تگ و دو کرتا ہے
پھر اسے چراغ لے کر نیک پارسا بیوی تلاش کرنے کی حاجت نہیں پڑتی بلکہ اللہ وہاں سے دے گا جہاں سے بندے کو ایسی بے مثال بیوی ملنے کا وھم و گمان تک نہ ہوگا
لہذا تقوی اختیار کریں اور نیک صالحہ بیوی کے شوہر بنیں
یہی کچھ خواتین کے لیے ہے جو نیک شوہر چاہتی ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top