ذاتی_مطالعہ 134
شیخ تقی الدین شامی فقیہ و محدث ہیں
فرماتے ہیں
احذر من الواوت اربعۃ فھن من الحتوف
واو والوصیۃ و الودیعۃ والوکالۃ والوقوف
چار قسم کی واؤ سے بچو کیونکہ یہ ہلاک کر دینے والی ہیں
وصیت کی واؤ
ودیعت کی واؤ
وکالت کی واؤ
وقف کی واؤ
❗ البدایہ والنہایہ جلد 7 صفحہ 198 ❗
معنی یہ ہے کہ ان چار کاموں میں مبتلاء ہونے سے بچو کیونکہ یہ بڑی ذمہ داری کے کام ہیں بندہ ان میں پوری ذمہ داری ادا کرنے سے نہایت مشکل کا شکار ہو جاتا ہے
کسی کی وصیت پر عمل کرنا
کسی کی امانت کا بوجھ اٹھانا
کسی کا وکیل بن جانا
اور کسی مالِ وقف کا بوجھ اٹھانا
عقلمند وہی ہے جو صرف اپنے بوجھ اٹھائے دوسروں کے بوجھ سے بندہ تباہی میں پڑ جاتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم
