ہم کیا ہیں ؟

ذاتی_مطالعہ 91

احمد بن سھل نے کہا
لوگ تین طرح کے ہوتے ہیں
سابق, لاحق, اور ماحق
سابق
وہ جو فضل و کرامت میں اپنے آباء سے آگے بڑھ جائے
لاحق
وہ جو اپنے آباء و اجداد سے آگے تو نہ بڑھ سکے مگر ان جیسا شرف حاصل کر لے
ماحق
وہ جو اپنے آباء و اجداد کا نام مٹی میں ملا دے
{ ربیع الابرار}
علماء کے سوا کوئی بھی سابق نہیں ہے
حتی کہ باپ لاکھ پتی ہو اور بیٹا کروڑ پتی بھی بن جائے تب بھی وہ سابق نہیں ماحق ہوگا
کیونکہ حقیقی عزت اللہ کے دین کے بارے جاننے میں ہے
من حیث القوم ہم اپنے آباء و اجداد کے لیئے ماحق ہیں
نہ علم میں ان جیسے نہ عمل میں انکے برابر ہیں نہ اخلاقیات میں ان کے نقوشِ قدم پر ہیں
ایسے ماحق ہیں کہ اقوامِ عالم ہم پر ہنستی ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top