اسلام میں ہی امان ہے

ذاتی_مطالعہ 82

امام ابن ابی الدنیا نے فرمایا
{حضرت لبید رضی اللہ عنہ سبعہ معلقہ میں سے ایک معلقہ کے شاعر ہیں پھر بھی}
لبید بن ربیعہ رضی اللہ عنہ نے اسلام لانے کے بعد صرف ایک شعر کہا
اور وہ یہ ہے

الحمد لله اذ لم يأتني أجلي
حتى لبستُ من الاسلام سربالا
اللہ کی ہی تعریف ہے کہ مجھے اس وقت تک موت نہیں آئی جب تک میں نے اسلام کو شلوار نہ بنا لیا
❗الاشراف فی منازل الاشراف ❗
لطیف نکتہ ہے کہ حضرت لبید نے اسلام کو شلوار سے تعبیر کیا کیونکہ جیسے شلوار ستر ڈھانپتی ہے ویسے ہی اسلام نے عیوب چھپا رکھے ہیں
مستدرک للحاکم میں سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کا فرمان ہے
إنا كنا أذل قوم فأعزنا الله بالإسلام فمهما نطلب العزة بغير ما أعزنا الله به أذلنا الله
ہم ذلیل قوم تھے اللہ رب العزت نے ہمیں اسلام کے ذریعہ عزت بخشی تو جب بھی ہم اسلام کے سوا میں عزت تلاش کریں گے اللہ رب العزت ہمیں رسوا فرما دے گا
جو جتنا اسلام پر عمل پیرا ہوگا وہ اتنا معزز ہوگا
جو جتنا اسلامی تعلیمات سے دور ہوگا اتنا ذلیل ہوگا
یہی وجہ ہے کہ درویش سوائے پہنے ہوئے کپڑوں کے کسی شے کا مالک نہیں ہوتا پھر بھی سلاطینِ عالم ان کے ہاتھ چومتے ہیں اور مالدار جیسا بھی ہو پیٹھ پیچھے اسے برا کہا جاتا ہے
تو اسلام میں امان تلاش کریں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top