علم میں ریا کاری پرکھنے کا طریقہ

ذاتی_مطالعہ 81

عارف بالله امام عبد الوھاب الشعرانی تنبیہ المغترین میں نقل فرماتے ہیں
سیدی صالح المری فرماتے ہیں
من ادعى الاخلاص فى العلم فليعرض على نفسه اذا وصفه الناس بالجهل والرياء فان انشرح صدره لذلك فهو صادق وان انقبض من ذلك فهو مراء

جو علم میں اخلاص کا دعویٰ کرے تو اسے چاہئے اپنے آپ کو اس وقت دیکھے جب لوگ اسے جاہل اور ریاکار کہتے ہیں اگر اس وقت دل کشادہ ہو تو وہ سچا عالم ہے اگر دل میں تنگی ہو تو حقیقت میں ریا کار ہے
❗تنبیہ المغترین صفحہ 31❗
آپ کو کوئی جاہل کہے تو آپ کو برا لگے یہ جہالت ہے
آپ کو کوئی ریاکار کہے تو آپ کو برا لگے یہی ریاکاری ہے

ایک شخص نے سیدی عبد الله بن مبارک کو کہا اے ریا کار تو فرمایا
میرا یہ نام لوگوں سے ایک عرصے سے چھپا ہوا تھا اچھا ہوا تم نے مجھے یاد دلا دیا
صوفیاء کرام کے سینکڑوں اقوال کا خلاصہ ہے
اگر آپ کو ریاکار و گناہگار کہا جائے اور آپ کو برا لگے تو واقعی آپ ریا کار و گناہ گار ہیں
اور ریا کار کو عمل مردود ہوتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top