ذاتی_مطالعہ 39
سیدی مالک بن دینار کا فرمان ہے
مثل المؤمن مثل اللُّؤلؤة أينما كانت حسنها معها
مومن موتی کی طرح ہوتا ہے موتی جہاں بھی اس کا حسن اس کے ساتھ ساتھ ہوتا ہے
{حليـة الأولياء }
مومن کے چہرے پر ایمان کا نور ہوتا ہے
فطرت کا نور [داڑھی] ہوتا ہے کہ اسلام کا نور داڑھی ہے`
حیاء کا نور ہوتا ہے کہ مومن فحش گو ” بے حیاء نہیں ہوتا
بدقسمتی تو دیکھیں
آج کے مسلم اور غیر مسلم کو ایک جگہ جمع کر دیں پہچان مشکل ہو جائے گی
جن مسلمانوں کی پہچان آج دنیا میں نہیں ہوتی کل قیامت میں وہ الله قہار و جبار کے اس دل دہلا دینے والے حکم پر کفار سے الگ کیسے ہوں گے ؟
وَ امْتَازُوا الْیَوْمَ اَیُّهَا الْمُجْرِمُوْنَ
اے مجرمو! آج الگ الگ ہو جاؤ
کیسے ثابت کر سکیں گے کہ ہم مجرم نہیں ہیں ؟
✍️ #سیدمہتاب_عالم
