علم بھول گئے ہیں ؟

ذاتی_مطالعہ 38

امام سراج الدین البُلقینی نے فرمایا
نسيت من الْعلم بِسَبَب الْقَضَاء والأسفار الْعَارِضَة بِسَبَبِهِ مَا لَو حفظه شخص لصار عَالما كَبِيرا
قاضی بننے اور کثیر سفر کی وجہ سے میں اتنا علم بھول گیا کہ اگر کوئی شخص میرا بھولا ہوا علم حفظ کر لے تو بڑا عالم بن جائے
{ الضوء اللامع جلد 4 ص 111}
میں بھی اُس عالمِ کبیر تقلید میں یہی کہتا ہوں
اس فرمان سے چند باتیں معلوم ہوتی ہیں
اول
ذمہ داری عقل پر اثر ڈالتی ہے
دوم
بھولا ہوا علم اصل میں آپ کی عقل کا حصہ بن جاتا ہے کہ اگرچہ وہ بھول گیا ہے مگر آپ کی عقل میں پختگی پیدا کر گیا ہے
سوم
ہر وقت ہر شے یاد رہنا ضروری نہیں ہے
چہارم
لوگوں کے مابین جھگڑے نمٹانے والی زمہ داری نہ لیں کہ اس سے ذہن تقسیم ہوتا بلکہ کمزور ہوتا ہے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top