علمِ لدنی کسے ملتا ہے ؟

ذاتی_مطالعہ 37

علمِ لدنی خاص عطائے الٰہی جو ہے وہ بندگی کا پھل اور رسول کریم صلی الله علیہ وسلم کی اتباع کی برکت سے ملتا ہے
اسی اتباعِ رسول کی برکت سے قرآن و سنت کا فہم حاصل ہوتا ہے
{ المواھب اللدنیہ للقسطلانی
ج 9 ص 123 }
یہاں لفظ متابعت استعمال ہوا ہے
یعنی حضور پاک کی سنتوں کی پابندی سے ذہن کھلتا ہے اور علوم کے دریا دل میں بہنا شروع ہو جاتے ہیں

خلافِ سنت چار چار انگوٹھیاں خلافِ سنت لمبے لمبے بال خلافِ سنت داڑھی رکھنا اور پھر حال کی باتیں کرنا ° معرفت کے رازوں سے پردہ ہٹانے والی ڈینگیں مارنا ° بڑے دھیمے انداز سے بناوٹی لہجے سے عارفانہ مجالس سجا کے بیٹھ جانا سوائے شیطانیت کے کچھ نہیں ہے
عارف پہلے سنتوں کی پابندی کرتا ہے پھر علمِ ظاہر حاصل کرتا ہے تب اس پر علمِ لدنی کے دریا بہائے جاتے ہیں
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top