عدن و فردوس کہاں ہیں

ذاتی_مطالعہ 2

حدیث مبارکہ میں ہے
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے چار اشیاء اپنے دست قدرت سے پیدا فرمائی ہیں
العرش والقلم وآدم وجنة عدن ثم قال لسائر الخلق : كن فكان

عرش اعظم , قلم , آدم علیہ السلام , جنت عدن
پھر ساری مخلوق کے لئے کن (یعنی ہوجا) فرمایا تو ساری مخلوق ہوگئی
{ جامع البيان للطبرانی}
جنت عدن نچلے طبقے کے وسط میں ہے جبکہ فردوس عرش اعظم کے بالکل نیچے وسطِ جنت ہے
اور عرشِ اعظم کے نور کی چمک سے فردوس بریں منور ہوتی ہے
جنت الفردوس شدتِ سبزہ کی وجہ سے سیاہی والی محسوس ہوتی ہے
اور ان دونوں جنتوں کے درمیان دوسری جنتیں ہیں
جن کے نام
جنت الماوی ، دار السلام ، دار الخلد، جنت النعیم، دالاقامہ اور دار الاجلال ہیں
اللہ تبارک و تعالیٰ ہمیں جنت الفردوس عطاء فرمائے
✍️ #سیدمہتاب_عالم

Scroll to Top